گوجرخان میں 48گھنٹوں کے دوران دوران ریلوے ٹریک پر دوسرا حادثہ

85سالہ بزرگ فیصل آباد جانیوالی ریل گاڑی پاکستان پائیدان کی زد میں آجانے کے نتیجہ میں پٹڑی کے قریب گر کر جاںبحق ہوگیا

بدھ 27 جون 2018 20:16

گوجرخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) گوجر خان میں 48گھنٹوں کے دوران دوران ریلوے ٹریک پر دوسرا حادثہ،گورنمنٹ سرور شہیدکالج کے قریب ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ واٹر کولر اٹھائے پیدل چلنے والاا سکیم2کارہائشی لگ بھگ 85سالہ زر سعید ولدسعید مان راولپنڈی سے فیصل آباد جانیوالی ریل گاڑی پاکستان پائیدان کی زد میں آجانے کے نتیجہ میں پٹڑی کے قریب گر کر جاںبحق ہوگیا ،خیال کیا جارہا ہے کہ برق رفتار گذرتی ریل گاڑی کی دھمک کے نتیجہ میں ریلوے ٹریک کی بجری پر گرنے اورسر پھٹ جانے سے اسکی موت واقع ہوئی، گوجرخان میڈیا سنٹر GMCکے مطابق ریسکیو 1122اور ریلوے پولیس آناً فاناًوقوعہ پر پہنچ گئی تاہم ریلوے پولیس کی حدودسے باہر ہونیوالے حادثہ کی بناء پرگوجرخان تھانہ کو اطلاع دی گئی،آئی این پی کے مطابق علی الصبح پیش آنیوالے اس وقوعہ بارے تھانہ گوجرخان کو اطلاع کے لگ بھگ ڈیڑھ گھنٹہ تک پولیس موقع پرنہ پہنچی جس پر گوجرخان پریس کلب کی جانب سے DSPسردار بابر ممتازکودی گئی اطلاع کے فوری بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش اپنی تحویل میںلینے کے بعد ظاہری پوسٹمارٹم کیلئے 1122کی مددسے تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال منتقل کر دی ،متوفی کے بیٹے کے مطابق اسکے والد کاذہنی توازن درست نہ تھا اور اسکوہمیشہ کڑی نگرانی میں رکھا جاتا تھامگر بدقسمتی سے وہ آج موقع پاکر گھر سے نکل پڑا اسکی تلاش کیلئے نکلے ہی تھے کہ حادثہ کا شکار ہوگیا،یادرہے کہ سوموار کے روزنگائل پہلوان کے علاقہ میں بغیر پھاٹک ریلوے کراسنگ پر ذوالفقار نامی ویلڈر جعفر ایکسپریس کی زد میں آکر موت کے گھاٹ اترگیاتھا