وٹو خاندان نے پیپلز پارٹی سے رہیں جدا کر لیں، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 27 جون 2018 20:42

وٹو خاندان نے پیپلز پارٹی سے رہیں جدا کر لیں، آزاد حیثیت میں الیکشن ..
اوکاڑہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-27جون 2018ء) وٹو خاندان نے پیپلز پارٹی سے رہیں جد کر لیں، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق صدر اور سینئر سیاستدان منظور وٹو اور ان کے خاندان نے پیپلز پارٹی سے ہمیشہ کیلئے راہیں جد کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

منظور وٹو اور ان کے خاندان نے پیپلز پارٹی کی جانب سے دیے جانے والے ٹکٹس بھی واپس کر دیے ہیں۔ منظور وٹو اور ان کے خاندان کے 4 افراد نے پیپلز پارٹی کا ٹکٹ واپس دیتے ہوئے اوکاڑہ شہر سے آزاد حیثیت میں انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منظور وٹو اور ان کے خاندان کے اس فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی پنجاب کی سیاست سے کافی حد تک باہر ہوگئی ہے۔