حیدرآباد، کراچی میں تین دہائیوں سے بلدیہ پر متحدہ قومی موومنٹ کی حکومت ہے،جمال عارف سہروردی

کراچی کی بلدیہ نے آج تک کچرا نہیں اُٹھایا ہے بلکہ کراچی کو گندگی کے ڈھیر بناکر رکھا ہے اور بلدیہ کے ایڈمنسٹریٹر سمیت افسران کروڑوں روپے کی گاڑیوں میں گھوم رہے ہیں یہی پیسہ کچرا اُٹھانے پر لگاتے تو کراچی صفائی ستھرائی میں اول درجہ کا کردار ادا کرتا،سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ(ن)

بدھ 27 جون 2018 23:09

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی کونسل کے رُکن اور حیدرآباد ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات جمال عارف سہروردی نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے شہباز شریف کے بارے میں بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں تین دہائیوں سے بلدیہ پر متحدہ قومی موومنٹ کی حکومت ہے لیکن کراچی کی بلدیہ نے آج تک کچرا نہیں اُٹھایا ہے بلکہ کراچی کو گندگی کے ڈھیر بناکر رکھا ہے اور بلدیہ کے ایڈمنسٹریٹر سمیت افسران کروڑوں روپے کی گاڑیوں میں گھوم رہے ہیں۔

یہی پیسہ کچرا اُٹھانے پر لگاتے تو کراچی صفائی ستھرائی میں اول درجہ کا کردار ادا کرتا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے صوبائی حکومت کو اربوں روپے کی گرانٹ دی ہے ، اگر وہ صوبے کے ترقیاتی کاموں میں خرچ نہیں ہوئی تو اس کی صوبائی حکومت ذمہ دار ہے۔

(جاری ہے)

اپنے قائد سے غداری کرنے والے فاروق ستا رکو شہباز شریف کے بارے میں بیان دینے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے صوبائی اسمبلی کے ممبران نے سینیٹ میں کروڑوں روپے لے کر ووٹ بیچے اور ایم کیوایم کا کوئی سینیٹر منتخب نہیں ہوا یہ تاریخی المیہ ہے۔

اس کا رزلٹ 25جولائی کو سامنے آئے گا ۔ جمال عارف سہروردی نے کہا کہ شہباز شریف کام پر یقین رکھنے والے انسان ہے ۔ جس کو برادر چین ملک بھی اسپیڈمین کہتا ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ 249کراچی سے اُمیدوار شہبازشریف کا یہ وعدہ ہے کہ آپ کے ووٹوں کی طاقت سے کامیابی اور سرخروئی کے بعد کراچی اور اہل کراچی کے ترقیاتی اور عوامی مفاد میں اعلیٰ ترقیاتی کام اور پبلک سہولتوں پر بھرپور عملی توجہ دی جائیگی۔

اب عوام بازی گروں، بونوں اور ناکام کھلاڑیوں سے دھوکہ نہیں کھائیں گے۔ اب یہ وطن اور عوام دشمن عوام کی خوشحالی کیلئے مخالفین کو یاد رکھنا چاہئے کہ اب شیر دھاڑے گا ، گیدڑ بھاگے گا ، اب کوئی ایمپائر کی انگلی ہوگی نہ کوئی اشارہ ہوگا۔ بس ایک ہی عوامی نعرہ ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ شہباز شریف کامیابی کے بعد کراچی میں 6 ماہ میں صفائی کی عملی تصویر دیں گے۔

تین سال میں کراچی کے ہر گھر میں پینے کا صاف پانی مہیا کریں گے۔ ہسپتالوں اور اسکولوں کی ٹیم ہوگی ، چار سال میں کراچی کو جدید ترین ٹرانسپورٹ کا نظام بھی واضع کریں گے۔ کراچی کے محب وطن اور جمہوریت پسند عوام شہباز شریف سے محبت کرتے ہیں اور انشاء اللہ 25جولائی کو شہباز شریف کے نشان ’’شیر ‘‘کو بھاری اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔کراچی میں امن نوازشریف کے دور حکومت میں اہل کراچی سے محبت کا ثبوت ہے۔ جمال عارف سہروردی نے کہاکہ شہباز شریف وطن اور عوام کا سچا متوالا اور عوامی خادم اور خدمت گار ہے۔