ْ راولپنڈی:امتیاز عرف تاجی کھوکھر وغیرہ کیخلاف صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت بغیر2جولائی تک ملتوی

جمعرات 28 جون 2018 23:19

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلزار احمد خالدنے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر کے بھائی امتیاز عرف تاجی کھوکھر وغیرہ کیخلاف صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 2 جولائی تک ملتوی کردی ،مقدمہ میں نامزد امتیاز عرف تاجی کھوکھراور اسکے بیٹوں سمیت دیگر ملزمان کیخلاف تھانہ صدر بیرونی پولیس نے پلاٹ کے تنازع پر صابرہ بی بی نامی خاتون کو فائرنگ سے قتل کرنے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا جبکہ مقدمہ میں مرکزی ملزم امتیاز عرف تاجی کھوکھر میڈیکل گراونڈ پر ضمانت پر ہے