ڈپٹی کمشنر لاہور کا مختلف علاقوںکا دورہ ،نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا

جمعہ 29 جون 2018 17:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے شہر میں ہونے والی بارش کے بعد لارنس روڈ اور شہر کے دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پرایم ڈی واسا زاہد عزیز بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی لاہور نے لارنس روڈ پر نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ایم ڈی واسا نے نکاسی آب کے بارے میں ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر کے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی ،واسا، زونز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کو یقینی بنائیں اور اپنے علاقوں کا دورہ کریں۔

متعلقہ عنوان :