آج انتخابی سیاست سے دستبردارہوگیا ہوں،مخدوم جاوید ہاشمی

ہمیشہ قومی سیاست کی،11حلقوں سے ایم این اے بن چکا ہوں،سیاست کا ایک فیز ختم دوسرا شروع ہو رہا ہے، ن لیگی امیدواروں کی بھرپورحمایت کروں گا۔ملتان میں پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 29 جون 2018 17:55

آج انتخابی سیاست سے دستبردارہوگیا ہوں،مخدوم جاوید ہاشمی
ملتان(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جون 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ انتخابات سے دستبردارہوکرانتخابی سیاست سےباہرجا رہا ہوں،11حلقوں سے ایم این اے بن چکا ہوں، ہمیشہ قومی سیاست کی، سیاست کا ایک فیز ختم دوسرا شروع ہو رہا ہے، ن لیگی امیدواروں کی حمایت کروں گا۔ انہوں نے آج یہاں ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی سیاست سے باہر جارہا ہوں۔

انتخابات سےدستبردارہوگیا ہوں۔ قومی اسمبلی کے2 حلقوں سے کاغذات جمع کرائے تھے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ سیاست کا ایک فیز ختم ہوا ہے دوسرے فیزکا آغاز ہو رہا ہے۔ میں نے ہمیشہ قومی سیاست کی۔ 11حلقوں سے ایم این اے بن چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے لیے مشکلات بڑھا دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کےامیدواروں کی حمایت کروں گا۔ مسلم لیگ ن نے دہشتگردی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی، سڑکیں بنائیں۔

مسلم لیگ ن کے ترقیاتی کام ان کی مہم چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں کہتا تھا عوام کو طاقت دو، آج نواز شریف کا بھی یہی کہنا ہے۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ میری کوئی آف شورکمپنی ہےاور نہ ہی بینک سےقرضہ لیا۔ 7 سال سے فالج سے لڑرہا ہوں، لیکن اصولوں پرسمجھوتا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف2 پارٹیوں میں شمولیت اختیار کی۔ پارٹیوں کو کبھی مشکل میں نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کوچھوڑنا ،اسے ختم کرنا مقصد نہیں تھا۔ جاوید ہاشمی نے واضح کیا کہ میرے دل سے کبھی مسلم لیگ گئی ہی نہیں تھی۔ مسلم لیگ میں نواز شریف کے بعد سب سے زیادہ قربانیاں میری تھیں۔ پارٹی میں چودھری نثارکی مجھ سے زیادہ قربانیاں نہیں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام جس طرح انتخابی مہم کرنیوالوں کیساتھ برتاؤکررہے ہیں۔ اصل میں احتساب یہی ہے۔