پشاور، ا یم ایم اے اقتدار میں آ کر پاکستان کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر ے گی،حافظ حشمت

جمعہ 29 جون 2018 19:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر واُمیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 66حافظ حشمت خان نے کہا ہے کہ ا یم ایم اے اقتدار میں آ کر پاکستان کو اسلامی و فلاحی ریاست بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر ے گی۔ہمارا منشور ملکی ترقی و خوشحالی اور عالمی برداری میں پاکستان کی عزت ووقار کی ضمانت دیتا ہے ۔

ملک میں نظام مصطفی ﷺ کا نفاذ اور آئین پاکستان میں موجود اسلامی دفعات کا تحفظ ہمارے منشور کی پہلی ترجیح ہے اور باوقار اور آزاد خارجہ پالیسی اور تمام ممالک کے ساتھ برابری کی بنیا د پر تعلقات قائم کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہی بالا میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کسان کونسلر شیر باچا درجنوں ساتھیوں اور خاندان سمیت ایم ایم اے میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حشمت خان نے کہا کہ ملک میں نظام مصطفیﷺ کے قیام سے بااختیار آزاد عدلیہ ، معاشی خوشحالی ، قومی آزادی کاتحفظ ، خواتین کے حقوق کا تحفظ ، نوجوانوں کیلئے روزگار ، زراعت کی ترقی ، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ، فرقہ وارانہ تعصبات کا خاتمہ ، کرپشن فری پاکستان ، محکمہ پولیس سمیت دیگر محکموں کی اصلاح جیسے مثبت اقدامات عمل میں آئیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام خیبرپختونخوا اور خصوصاً میں پچھلے دس سال سے مسلسل حکومت کرنے والوں کی کارکردگی ان کی کرپشن، لوٹ کھسوٹ اور وعدہ بے وفائی سے آگاہ ہیں تو دوسری طرف تبدیلی کا نعرہ نگانے والوںنے اپنے تمام اصول پش پشت ڈالتے ہوئے بے وفائوں ، کرپٹ اور پٹے ہوئے لوگوں کو اپنی صفوں میں شامل کر کے پاکستانی عوام کو مایوس کیا ہے۔ ان حالات میں پاکستان کی بڑی دینی و سیاسی جماعتوں نے پاکستان کی آزادی ، سلامتی ، استحکام ، اسلامی تشخص کی حفاظت کرنے اور مشترکہ جدوجہد کیلئے متحدہ مجلس عمل کا پلٹ فارم تشکیل دے کر کتاب کے نشان پر الیکشن لڑنے کی تیاری مکمل کر لی ہے جسے عوام کو سپورٹ کرنا چاہیے تاکہ ملکی ترقی کی راہ میں تما م حائل رکاوٹوں اور کرپٹ مافیا کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکے ۔