وفاقی اور صوبائی محتسب صاحبان کے اعزاز میں صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعودخان کی طرف سے ایوان صدرمظفرآبادمیں استقبالیہ دیا گیا

جمعہ 29 جون 2018 19:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2018ء) وفاقی اور صوبائی محتسب صاحبان کے اعزاز میں صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعودخان کی طرف سے ایوان صدرمظفرآبادمیں استقبالیہ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرفورم آف پاکستان محتسب (ایف پی او) کے صدر وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق احمد سکھیرا،وفاقی محتسب سید طاہر حسین ، وفاقی محتسب(FOR PROTECTION AGAINST HARASSMENT OF WOMEN AT THE WORKPLACE) محترمہ کشمالہ طارق ،وفاقی انشورنس محتسب محمد رئیس الدین ،محتسب پنجاب نجم سعید، محتسب سندھ(FOR PROTECTION AGAINST HARASSMENT OF WOMEN AT THE WORKPLACE) جسٹس ریٹائرڈ شاہنواز طارق، محتسب خیبر پختونخواہ عاقل بادشاہ، محتسب پنجاب(FOR PROTECTION AGAINST HARASSMENT OF WOMEN AT THE WORKPLACE) محترمہ رخسانہ گیلانی،محتسب آزادجموں کشمیر ظفر حسین مرزا ،سینئر مشیر وفاقی محتسب عبدالخالق، سیکرٹری محتسب آزادجموں وکشمیر ابصار حسین و دیگر بھی موجود تھے۔

سیکرٹری صدارتی امور محمد ظفرخان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ صدر آزاد جموں وکشمیر مصروفیات کے باعث استقبالیہ میں شریک نہ ہو سکے ۔ اس موقع پر فورم آف پاکستان محتسب کے صدر مشتاق سکھیرا اور محتسب آزاد جموں وکشمیر ظفر حسین مرزا نے خطاب بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :