جنوبی وزیرستان 55بریگیڈ کے دو بریگیڈئیرز کو میجرجنرل کے رینک پر ترقی ،قبائلی عمائدین کا اظہار خوشی ،مٹھائی تقسیم

جمعہ 29 جون 2018 20:36

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء) پاک آرمی کانی گرم جنوبی وزیرستان 55بریگیڈ کے دو بریگیڈئیرز کو میجرجنرل کے رینک پر ترقی دی گئی۔ پاک آرمی 55بریگیڈکانی گرم جنوبی وزیرستان کے بریگیڈئیر عرفان احمد ملک اور بریگڈئیر منیر کومیجر جنرل کے رینک پرتر قی دید ی گئی۔قبائلی عمائدین نے بریگیڈئیر عرفان احمد ملک اور بریگیڈئیرمنیر کو میجرجنرل کے رینک پر ترقی دینے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے مٹھائی تقسیم کی ۔

زرائع کے مطابق آرمی پروموشن بورڈ نے 37 بریگیڈئرز کو میجر جنرل کے رینک پر ترقی دیدی گئی ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیرِ صدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں خاتون بریگیڈئر سمیت 37 بریگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دیدی گئی۔

(جاری ہے)

ترقی پانے والے بریگیڈئرز میں پاک آرمی 55 بریگیڈ کانی گرم جنوبی وزیرستان کے بریگڈئیر عرفان احمد ملک اور بریگیڈئیر منیر بھی شامل ہیں ۔

جو بریگڈئیر کے رینک سے میجر جنرل کے رینک پر ترقی دی گئی ہے۔پاک آرمی کانی گرم جنوبی وزیرستان 55 بریگڈ کے بریگڈئیر عرفان احمد ملک اور بریگیڈئیرمنیر کو بریگیڈئیر کے عہدے سے میجرجنرل کے رینک پر ترقی دینے پر کانی گرم اور گردونواع کے قبائلی عمائدین اور عوام نے خوشی کااظہارکیااور قبائلی عمائدین نے اس خوشی میں مٹھائی تقسیم کی۔اور قبائلی عمائدین نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگادئے۔

برکی قبائل کے چیف ملک عرفان الدین برکی اور دیگر قبائلی عمائدین نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک آرمی کے ترقی پانے والے تمام 37بریگڈئیرز کو میجرجنرل کے رینک پرترقی دینے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔اور اپنے علاقے کے دو بریگیڈئیر عرفان احمد ملک اور بریگڈئیر منیر کی میجرجنرل کے رینک پر ترقی دینے سے پورے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اور پورے علاقے میں خوشیاں منائی جارہی ہے۔قبائلی عوام ایک دوسرے کو مبارک باد یں دینے کے علاوہ مٹھائیاں تقسیم کررہے ہیں۔یہ پاک فوج اور قبائلی عوام کے درمیان محبت کا اظہار ہے کہ وہ ایک دوسرے سے کتنا محبت کرتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ترقی پانے والے بریگڈئیر عرفان احمد ملک اب بھی جنوبی وزیرستان کانی گرم میں تعینات ہیں۔جبکہ بریگڈئیر منیرچند سال قبل جنوبی وزیرستان میں تعینات تھے۔

ان کا کہناتھا کہ ترقی پانے والے دونوں بریگڈئیرنے جنوبی وزیرستان میں بہت اچھا وقت گزارا ہے۔انھوں نے قبائلی عمائدین ، عوام اور پاک فوج میں محبتیں بانٹیں۔جس کی وجہ سے قبائلی عمائدین اور پاک فوج ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں۔انھوں نے دونوں بریگیڈئیرز کو میجرجنرل کے عہدے پر ترقی دینے پر مبارک باد پیش کی۔اور کہا کہ بریگڈئیر عرفان احمد ملک کانی گرم میں موجود ہے اس کو ترقی پر قبائلی پگڑی اور ہار پہنائیں گے۔