Live Updates

لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 نشستوں کیلئے 166 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے

جمعہ 29 جون 2018 22:46

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) لاہور سے قومی اسمبلی کی 14 نشستوں کے لیے 166 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے جبکہ 252 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جن میں سے قومی اسمبلی کی مختلف حلقوں سے 86 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے این اے 123 سے مسلم لیگ ن کے ملک محمد ریاض، پی ٹی آئی کے مہر واجد عظیم سمیت 13 امیدوار میدان میں ہیں۔

این اے 123 سے مسلم لیگ ن کے پرویز ملک، غزالی سلیم بٹ سمیت 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔این اے 124سے ن لیگ کے حمزہ شہباز تحریک انصاف کے نعمان قیصراورپیپلز پارٹی کے بابو ظہیر سمیت سات امیدوار مدمقابل ہونگے۔این اے 124 سے اسلم ناز ،محمد خان مدنی اور محمد شوکت نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

(جاری ہے)

این اے 125 سے وحید عالم خان، تحریک انصاف کی یاسمین راشد اور پیپلز پارٹی کے زبیر کاردار سمیت چودہ امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔

این اے 125سے سردار ایاز صادق،بلال یسین سمیت دس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے،این اے 126 سے کم ترین امیدوار آمنے سامنے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر، ن لیگ کے مہر اشتیاق سمیت 5 امیدوار مدمقابل ہونگے۔این اے 126 سے رانا مشہود، میاں مرغوب سمیت 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔این اے 127 پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ، ن لیگ کی مریم نواز سمیت 10 امیدوار مدمقابل ہو نگے۔

این اے 127 سے پرویز ملک، علی پرویز سمیت 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔این۔اے 128 سے ن لیگ روحیل اصغر اور تحریک انصاف کے اعجاز ڈیال سمیت چودہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔این۔اے 128 سے خرم روحیل اصغر اور عثمان حمزہ نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔این۔129 سے مسلم ن لیگ کے سردار ایاز صادق، تحریک انصاف کے علیم خان سمیت گیارہ امیدواروں کی حتمی مقابلہ ہوگا۔

این اے 129 کرن علیم خان ،خواجہ سلیمان رفیق خواجہ سعد رفیق ،ولید اقبال سمیت 6 نے کاغذات واپس لیے‘این 130 سے ن۔لیگ کے خواجہ احسان تحریک انصاف شفقت محمود سمیت گیارہ امیدواروں آمنے سامنے ہونگے۔این۔اے 130 عظمیٰ کاردار،ہمایوں اختر،حر بخاری،،حافظ میاں نعمان،عمرضیا بٹ سمیت 11 امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے۔این اے 131 سے چیرمین تحریک انصاف عمران خان مسلم لیگ کے خواجہ سعد رفیق سمیت 15 مدمقابل ہونگے۔

جبکہ این اے 131 سے علیم خان، خواجہ سلیمان رفیق سمیت 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے،این اے 132 مسلم لیگ ن کے شہبازشریف پی ٹی آئی کے منشائ سندھو ،پیپلزپارٹی کی ثمینہ خالد گھر کی سمیت 17 نے مدمقابل ہونگے۔این اے 132 سے حمزہ شہباز، تجمل حسین سمیت 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے۔این اے 133 سے مسلم لیگ ن کے پرویز ملک، پاکستان تحریک انصاف کے اعجاز چوہدری سمیت 15 امیدوار مدمقابل ہونگے۔

این اے 134 سے مسلم لیگ ن کے رانا مبشر اقبال، پی ٹی آئی کے ظہیر عباس سمیت 11 امیدوار مدمقابل ہونگے۔این اے 134سے خواجہ سیلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر ،جواد احمد سمیت 9 امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے۔این اے 135 سے ن لیک سیف الملوک کھوکھر تحریک انصاف کے ملک کرامت کھوکھر سمیت 8 امیدوار مدمقابل ہیں۔این اے 135 فائزہ ملک ،فیصل ایوب اور سردار عادل نے کاغذات واپس لیے ہیں۔این اے 136 سے مسلم لیگ ن محمد افضل کھوکھر ،پی ٹی آئی کے ملک اسد کھوکھر سمیت 15 امیدوار مدمقابل ہونگے۔این اے 136 سے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی واپس نہ لیے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات