سوات سے سکردو آنے والا ٹرک روندو کے قریب کھائی میں گر گیا ، دو افراد جاں بحق

جمعہ 29 جون 2018 22:53

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جون2018ء) سوات سے سکردو آنے والا ٹرک روندو کے قریب کھائی میں گر گیا ، دو افراد جاں بحق، میتیں تھوار ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوات سے سکردو آنے والا مال بردار ٹرک اس وقت گہری کھائی میں گر گیا جب وہ تھوار روندو کے قریب پہنچا جہاں سڑک کیساتھ بنے ہوئے گڑھے کی وجہ سے گہری کھائی میں گر گیا جس کی وجہ سے ٹرک میں سوار دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی میتیں کھائی سے نکال کر تھوار ہسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت معتبر خان اور فضل خان کے نام سے ہوئی ہیں پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات تلاش کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :