ژوب ، پی پی 2 کے آزاد امید وار شیخ ایاز مندوخیل کا انتخابات سے از خود دستبر دار ہونے کا اعلان

جمعہ 29 جون 2018 23:41

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء) ژوب حلقہ پی پی 2 کے آزاد امید وار شیخ ایاز مندوخیل نے انتخابات سے از خود دستبر دار ہونے کا اعلان کردیااس بات کا اعلان انہوںنے اپنی رہائش گاہ پر ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں کیااس موقع پر سابق ضلع ناظم شفیق مندوخیل ،مولوی سلطان شاہ مندوخیل ،حاجی نورمحمد صافی،شیخ محمد اکبر مندوخیل ،شیخ محمد انور مندخیل ،قادر داد خوستی ،ظاہر شاہ مندوخیل،شیخ جمالئی اتوارخان اور دیگر ان کے سپورٹر ز کثیر تعداد میں موجود تھے شیخ ایازمندوخیل نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں جمعیت علماء اسلا م نے پہلے ٹکٹ جاری کیا اور بعد ازاں یہ بات ہورہی تھی کہ شاید جمعیت ٹکٹ کے فیصلہ میں تر میم کرے اس لیے میں نے بطورآزاد امید وار کاغذات نامزدگی جمع کیے چونکہ پارٹی نے فیصلہ میں ترمیم نہیں کیااور کاغذات واپس لینے کا آج آخری د ن ہے لہٰذا میں از خود کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان کرتاہوں اور یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے کاغذات کسی قسم کی ضد ،عنادیا انتقام کی بنیاد پر جمع نہیں کئے تھے میں حلقہ کے تما م اقوام کاکڑ ، مندوخیل،بابڑ ،لعون ،صافی ،ناصر میاں خیل ،خروٹی ،مردانزئی ،کبزئی ،عبداللہ زئی تما م آباد کار اور اقلیتی برادری کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوںنے میرا بھر پور سپورٹ کیا میں جمعیت کا تھا اور ہو ں ۔