کچہ روجھان میں بدامنی کے خلاف مقامی زمینداروں اورشہریوں کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 29 جون 2018 23:48

رحیم یارخان۔29 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2018ء) کچہ روجھان اوراس اطراف کے علاقوں میں چوری، ڈکیتی ، اغواء برائے تاوان اورامن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے خلاف مقامی زمینداروں اورشہریوں کاڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یارخان کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے احتجاجی بینرزاورپلے کارڈاٹھاررکھے تھے،افواج پاکستان سے کچہ میں آپریشن کی اپیل، احتجاجی مظاہرہ میں سیاسی سماجی ومزدوررہنماء حیدرچٖغتائی، یونین کونسل میراںپورکے چیئرمین سرداردستگیرخان مزاری، مرکزی رہنماء مظیرسعیدگوپانگ، مزدوررہنماء ملک ندیم، رب نوازسومرو، مقامی زمیندارسردارمرزاخان محمد، سردارفریدخان مزاری کونسلریو سی میراں پورنے خصوصی شرکت کی اورشرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 21جون 2018ء کودن دیہاڑے موضع چاکروالی میں ڈاکوئوںنے اسلحہ کے زورپرواردات کرتے ہوئے 80سے زائدبھینسیں اور3افرادکواغواکرکے اپنی کمین گاہ میں لے گئے ہیں جہاں پرتاحال لوٹے ہوئے مال مویشی اور3افرادکویرغمال بنارکھاہے اوران کی جانب سے بھاری تاوان کامطالبہ کیاجارہاہے جبکہ مقامی انتظامیہ اورپولیس ڈکیٹ گینگ کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کرنے سے گریزکررہی ہے، انہوں نے کہاکہ کچہ کے علاقہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوںکی وجہ سے اہل علاقہ خوف وہراس میں مبتلاہوچکے ہم مطالبہ کرتے ہیںکہ فوری طورپرمغویوں کورہاکروایاجائے اورمال مویشی برآمدکئے جائیں اورعلاقہ میںبڑھتی ہوئی چوری ، ڈکیتی اوراغواء برائے تاوان کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے عملی طورپراقدامات کئے جائیں اورڈاکوئوںکے خلاف گرینڈآپریشن کرکے کچہ کے تمام علاقوںکوکلئیرکروایاجائے تاکہ مقامی شہری امن وامان اورسکون سے زندگی بسرکرسکیں۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے کہاکہ اگرمطالبات نہ مانے گئے تواحتجاج کادائرہ کاربڑھادیاجائے گااوراس سلسلے میں بہت جلدآل پارٹیزکانفرنس بلائی جائے گی جس میںآئندہ کالائحہ عمل مرتب کیاجائے گا۔، انہوں نے کہاکہ ہم پاک افواج سے اپیل کرتے ہیں کچہ میں آپریشن کریں اورڈکیٹ گروپ کی باقیات کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں اورعلاقہ میں امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پرمقامی شہریوں اورزمینداروں کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :