سابق وزیر بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سابق سپیکر محمد اسلم بھوتانی کا دورہ پسنی

ہفتہ 30 جون 2018 19:48

پسنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2018ء) سابق وزیر بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سابق اسپیکر محمد اسلم بھوتانی کا دورہ پسنی، سابق ایم این اے سید عیسی نوری کے بہو کے انتقال پر نوری ہاؤس پسنی آکر ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما رجب علی رند، جان محمد بلیدی،کہدہ علی، طاہرہ خورشید، حلقہ پی بی 51 گوادر سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار میر اشرف حسین، چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل گوادر بابو گلاب،چیرمین میونسپل کمیٹی پسنی عبدالحکیم، ندیم یاسین،ناگمان بلوچ، منصور ایڈووکیٹ، فیض نگوری سمیت نیشنل پارٹی کے مرکزی،ضلعی اور تحصیل رہنما انکے ہمراہ تھے۔ علاوہ ازیں سابق یوسی ناظم حیدر علی کے وفات پر انکے لواحقین سے بھی تعزیت کیا۔