Live Updates

داڑھی کا مذاق اڑانے پر عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر مفتی مینک کا ریحام خان کو کرارا جواب

نہ کبھی پاکستان گیا نہ پاکستانی سیاست میں کوئی دلچسپی ہے، تاہم یہ ضرور جانتا ہوں کہ کیپ ٹاون میں موجود ایک لیزر کلینک شاید آپ کا مسئلہ حل کر دے: ٹوئٹر پر جاری کیا گیا پیغام

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 جون 2018 23:04

داڑھی کا مذاق اڑانے پر عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر مفتی مینک کا ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جون 2018ء) داڑھی کا مذاق اڑانے پر عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر مفتی مینک کا ریحام خان کو کرارا جواب، مفتی مینک کا کہنا ہے ہ نہ کبھی پاکستان گیا نہ پاکستانی سیاست میں کوئی دلچسپی ہے، تاہم یہ ضرور جانتا ہوں کہ کیپ ٹاون میں موجود ایک لیزر کلینک شاید آپ کا مسئلہ حل کر دے۔ تفصیلات ے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے فرضی داڑھی کے ساتھ ایڈٹ شدہ اپنی تصویر شیئرکردی۔

انہوں نے کہا کہ تصویر پرمزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں داڑھی مجھ پر جچ بھی رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے فرضی داڑھی کے ساتھ ایڈٹ شدہ اپنی تصویر شیئرکرکے مزاحیہ تبصرہ کیا ہے کہ دیکھیں داڑھی مجھ پر جچ بھی رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کچھ دنوں پہلےایک سیاسی جماعت نےشامل ہونے کا کہا۔

سیاسی جماعت کوجواب دیا نقاب نہیں لے سکتی تو کیا داڑھی رکھ لوں؟ جس پرانہوں نےٹویٹر پراپنی فرضی داڑھی کے ساتھ ایڈٹ شدہ اپنی تصویر شیئرکردی۔ ریحام خان نے مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں داڑھی مجھ پر جچ بھی رہی ہے۔ گزشتہ روز ریحام خان نے اپنے ایک انٹرویو میں چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ میں اور جمائما بہت مختلف خواتین ہیں۔مجھ میں اور جمائما میں بہت فرق ہے۔میں مختلف خاندان سے تعلق رکھتی ہوں۔ میں نے عمران خان سے شادی ایک مختلف نیت سے کی۔جبکہ میری شادی اور طلاق بھی مختلف حالات میں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ میں کسی طرح بھی نہیں چاہتی کہ لوگ جمائما یا مجھ میں کوئی مشابہت دیکھیں یا ہمیں ملانے کی کوشش کریں۔

مجھے بڑا فخر ہے کہ میں جمائما کی طرح نہیں ہوں۔میں نے آج تک اپنے بھائی، اپنے باپ یا اپنے شوہر کسی پربوجھ نہیں بنی۔میں اپنا کماتی ہوں اور اپنا کھاتی ہوں۔ میں کوئی یہودی یا مغربی خاتون نہیں ہوں۔ریحام خان نے مزیدایک سوال پر کہا کہ مجھے اُمید ہے کتاب الیکشن سے پہلے ہی آجائے گی، مشکل ہے لیکن میں اپنی پوری کوشش کر رہی ہوں کہ کتاب کو شائع کروالوں۔

اب میں کوشش کر رہی ہوں کہ کتاب الیکشن سے قبل آجائے کیونکہ جس طرح کا تاثر آپ سب لے رہے ہیں میری کتاب اس سے بہت مختلف ہے۔ انہوں نے ایک سوال پرکہا کہ میں نے شادی ساری زندگی کسی انسان کو سپورٹ کرنے کے لیے کی تھی۔ ریحام خان کی داڑھی کے متعلق ٹوئٹ پر اب عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر مفتی مینک کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ریحام خان کو مخاطب کرتے ہوئے مفتی مینک کا کہنا ہے کہ وہ نہ کبھی پاکستان گئے نہ پاکستانی سیاست میں انہیں کوئی دلچسپی ہے۔ تاہم وہ یہ ضرور جانتے ہیں کہ کیپ ٹاون میں موجود ایک لیزر کلینک شاید آپ کا مسئلہ حل کر دے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات