عامر حسین ہاشمی کی والدہ کی برسی کے موقع پر مجلس کا انعقاد

پیر 2 جولائی 2018 18:05

لاہور۔2 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2018ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے پبلک ریلیشنز آفیسر عامر حسین ہاشمی کی والدہ (مرحومہ)کی 8ویں برسی کے موقع پر امام بارگاہ حیدری ٹرسٹ کھاڑک پر مجلس ترحیم کا انعقاد ہوا، اس موقع پر معروف مذہبی اسکالر مولانا مرتضی حسین گھلونے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماں جیسی دنیا میںدوسری کوئی ہستی نہیں جس کے قدموں تلے جنت ہے، اسکا مقام عزت کیا ہو گا، والدین کا فرما نبردار دنیا و آخرت میں کامیاب ہو گا،اللہ کی خوشنودی بھی والدین کی رضا میں ہے، قرآن کریم میں اسکی واضح ہدایات موجود ہیں، اولاد پر فرض ہے کہ جن کے ماں باپ دنیا سے چلے جائیں وہ انکی بلندی ء درجات کے لیے دعائیں کریں،مجلس میں سینئر صحافی مسعود ظفر ،چیئرمین ٹرسٹ حاجی نثار علی خان ،ایثار حسین کاظمی ،ن لیگی رہنماء کاشف ظفر ایڈووکیٹ ،شیخ عمران علی ،افتخار حسین لودھی حاجی غفور بٹ ،شہباز علی عادل حسین ہاشمی ،غالب رضا سمیت دیگر افراد کی بڑی تعدا د نے شرکت کی ،آخر میں مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :