توانائی بحران کا خاتمہ ن لیگ حکومت کا تاریخ ساز کارنامہ ہے، توفیق بٹ

پیر 2 جولائی 2018 23:26

گوجرانوالہ۔2 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن کے نامزد اُمیدوار پی پی56و سابق ایم پی اے توفیق بٹ نے کہا ہے کہ توانائی بحران کا خاتمہ ن لیگ حکومت کا تاریخ ساز کارنامہ ہے ۔

(جاری ہے)

پانچ سالہ دور حکومت میں ملک کے طول وعرض میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا ہے اور آج عوام کی عدالت میں مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر میدان میں اتر رہی ہے، 25جولائی کو عوام خدمت کو ووٹ دیں گے اور الزامات کے سیاست کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 52میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا کہ لوٹوں کے خلاف عوام کے ووٹوں کا سیلاب آئے گا جو مخالفین کی سیاست کو بہا کر لے جائے گا۔عوام کے ساتھ ووٹ کا نہیں اعتماد کا رشتہ ہے۔اہل حلقہ کی غیر مشروط حمایت قابل تحسین ہے۔اقتدار نہیں حلقہ کا محفوظ مستقبل عزیز ہے۔25جولائی کو عوام کی عدالت سے سرخرو ہو نگے اورمسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔ ا س موقع پر اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔