Live Updates

ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر نے خاتون کو ووٹ دینا حرام قرار دے دیا

ہارون سلطان بخاری کی بھابھی سیدہ زہرہ باسط بخاری پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سلطان بخاری کے مد مقابل الیکشن لڑ رہی ہیں،میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 3 جولائی 2018 13:29

ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر نے خاتون کو ووٹ دینا حرام قرار دے دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03جولائی2018ء) ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر مذہبی امور ہارون سلطان نے خاتون کو ووٹ دینا حرام قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر ہارون سلطان نے خاتون کو ووٹ دینا حرام قرار دے دیا ہے۔سلطان بخاری نے این اے 148 مظفر گڑھ کی انتخابی مہم کے دوران خاتون امیدوار کو ووٹ دینا حرام قرار دے دیا ہے۔

ہارون سلطان بخاری کی بھابھی سیدہ زہرہ باسط بخاری پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر سلطان بخاری کے مد مقابل الیکشن لڑ رہی ہیں۔ن لیگی امیدوار کی طرف سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قوانین اور ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔یہاں پر یہ بات حیران کن ہے کہ ن لیگ کے امیدوار سلطان بخاری کی اپنی جماعت کی مریم نواز بھی انتخابی امیدوار ہیں۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسری طرف نجی ٹی وی چینل کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ ہارون سلطان بخاری کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے چونکہ وہ بھی ایک حلقے سے امیدوار ہیں تو اپنے اپنے حلقے میں ہر امیدوار کی اپنی اپنی رائے بھی ہوتی ہے اس لیے نہ تو یہ بیان ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پالیسی ہے اور نہ ہی یہ ہماری قیادت کا وژن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی لیول پر اس طرح کی بات کا بتایا بھی جاتا ہے اور ہدایات بھی جاری کی جاتی ہیں لیکن جیسا کہ میں نے پہلے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) تو وہ جماعت ہے جس نے الیکشن پراسیس کے اندر خواتین کو براہ راست 5 فیصد تک حصہ لینے کا قانونی حق دیا ہے، پارلیمان کے ذریعے اس میں تمام سیاسی جماعتوں نے اپنا کردار ضرور ادا کیا ہے۔

تاہم ن لیگ کے صوبائی ی وزیر مذہبی امور ہارون سلطان نے خاتون کو ووٹ دینا حرام قرار دے دیا ہے۔ن لیگی امیدوار کی طرف سے خاتون امیدوار کو ووٹ کو حرام قرار دینے کے بعد کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات