نوشہرہ میں سرکاری مشنری کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 10جولائی تک ملتوی

وکیل اپنے آپکو "لائر"نہیں "ایڈوکیٹ‘‘کا لفظ استعمال کریں ،ْ چیف الیکشن کمشنر کا وکیل سے مکالمہ

منگل 3 جولائی 2018 16:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این ای26 اور این اے 25 نوشہرہ میں سرکاری مشنری کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 10جولائی تک ملتوی کر دی۔منگل کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4رکنی بنچ سے کیس کی سماعت کی.الیکشن کمیشن کے نوٹس پر ضلعی ناظم لیاقت خٹک اور تحصیل ناظم احد خٹک کمیشن کے سامنے پیش ہوئی.سماعت کے آغاز پر ضلع ناظم نے اپنا تعارف کراتے ہوئے اپنے آپ کو لائر کہا جس پر چیف الیکشن کمشنر نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وکیل اپنے آپکو "لائر"نہیں "ایڈوکیٹ‘‘کا لفظ استعمال کریں۔

سماعت کے وقع پر دارخوست گزار بیرسٹر فیروز جمال شاہ کا کاخیل کمیشن میں پیش نہ ہوسکے،جس پر بینچ نے سماعت 10جولائی تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار بیرسٹر فیروز جمال شاہ جو کہ این اے 26 پر پیپلز پارٹی کا امیدوار ہے نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے نوشہرہ میں الیکشن مہم میں ضلع ناظم لیاقت خٹک اور تحصیل ناظم احد خٹک کو سرکاری مشینری کے استعمال سے روکنے کی استدعاء کی تھی۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ ضلع ناظم لیاقت خٹک سابق وزیر اعلی پرویز خٹک کے بھائی جبکہ تحصیل ناظم احد خٹک بھتیجا ہے جو ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے ذریعے ایک ایک پارٹی کو فائدہ پہنچانے کو موجب بن رہے ہیں۔