امجد اللہ خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب

منگل 3 جولائی 2018 18:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما امجد اللہ خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق دائر درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 10جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رینما امجد اللہ خان کے کاغذات نانزدگی مسترد ہونے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں درخواست گزار امجد اللہ کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر نے حلقہ این اے 253 سے کاغذات مسترد کیے تھے۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سنتے ہوئے الیکشن کمیشن و دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت10 جولائی تک سماعت ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ آر او نے بینک ڈیفالٹر ہونے کے باعث امجداللہ کے کاغذات مسترد کردیئے تھے۔