علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اور ہائرایجوکیش ایجوکیشن کمیشن کی ٹیموں کی کامیابی

منگل 3 جولائی 2018 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اور ہائرایجوکیش ایجوکیشن کمیشن کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، گذشتہ روز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی نے این ٹی ایس کو 6 وکٹوں سے ہرادیا، این ٹی ایس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز بنائے شعیب نے 23 رنز اور میعرز نے 8 رنز بنائے، وحید نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی نے تین وکٹوں کے نقصان ہدف پورا کرلیا، حامد نے 43 رنز بنائے، دوسرے میچ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے رئیس الیون کو 59 رنز سے شکست دی، پہلے کھیلتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مقررہ اوورز میں 70 رنز بنائے، ذیشان اسلم نے 41 رنز بنائے، جواب میں رائیس الیون کی ٹیم 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، امپائرز کے فرائض عمران مانی، شہریار اور فہد نے انجام دیئے اس موقع پر یرتز حسین مہمان خصوصی تھے (آج ) بدھ کو دو میچ مزید کھیلے جائیں گے، پہلے میچ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کا مقابلہ کالونی لائینز سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں ہائرایجوکیش کمیشن اور کالونی ینگ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد ایاس نے بتایاکہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں لیگ کی لیگ کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہیں جن میں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں رائل کلب، سروے آف پاکستان،ایچ جے اے (اذکار)، لیڈنگ یونٹ بی اور کالونی فائیٹر ، گروپ بی میں پی پی یو، ہائر ایجوکیشن کمیشن، کالونی ینگ، ڈیفینس اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اے، گروپ سی میں کالونی لائن، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بی، خازان، ایم سی ایس اور این ٹی ایس جبکہ گروپ ڈی میں لیڈنگ یونٹ اے، نمل یونیورسٹی، یونٹی، منسٹری آف فنانس اور پی ٹی وی شامل ہیں،