
کوئٹہ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کوئٹہ شہر سے نفرتوں کا مکمل خاتمہ کرکے دم لے گی،پارٹی امیدواران
ہماری تقسیم کے عمل میں مصروف عناصر مصنوعی نفرت آمیز وقتی اشتعال انگیزی کے ذریعے تعصبات پھیلانے کیلئے دن رات مصروف عمل ہے، کارنر میٹنگوں و عوامی اجتماعات سے خطاب
جمعرات 5 جولائی 2018 22:46
(جاری ہے)
مگر ہم ہر طرح کی سازشوں کو ناکامی سے دوچار کرکے عوام کے درمیان قومی،قبائلی سطح پر روابط کو مزید مستحکم بنائیں گے۔اس دوران پی بی 27محلہ حاجی احمد کے معززین حاجی سرور،عزیز اللہ،عبدالحسین،محمد ہادی،احمد علی،ابرار حسین،اہلیان فقیر محمد روڈ سے گل محمد،صوبیدار ،سید ہاشم،نوروز،سید حوالدار اور آغل و محلہ مغل کے رہائشیوں جبکہ پی بی 26اور این اے 264کیلئے پارٹی امیدواروں کی حمایت کیلئے کلی رئیسانی اور علی آباد کے رہائشیوں نے پارٹی امیدواروں کی حمایت کیلئے اجتماعات کا انعقاد کرکے مکمل حمایت و تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ ایچ ڈی پی نے ہمیشہ عوام کی حمایت اور تعاون پر بھروسہ کرکے اپنی سیاسی حکمت عملی وضع کی ہے اور عوام کی بنیادی ضروریات کے حصول اور اسکی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے ہمیشہ متحرک کردار ادا کرتی رہی ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے بنیادی ضروریات پانی،تعلیم اور صحت کی فراہمی کو ہر طرح سے ممکن بنائیں۔اس وقت کوئٹہ کے شہریوں کو بدترین پانی کی کامی کا مسئلہ درپیش ہے۔کئی دہائیوں قبل بنائے گئے ٹیوب ویل یا توخشک ہوئے ہیں یا وہاں پانی کی سطح انتہائی حد تک نیچے گر گئی ہے ہماری اولین ترجیح پانی کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے اس کیلئے ہم ہمیشہ سے جدوجہد کر رہے ہیں اور عوام کو پانی کی فراہمی کیلئے ٹھوس اور موثر پلاننگ پارٹی کی ترجیحات کا حصہ ہے۔مقررین نے کہا کہ نوجوانوں کا کردار معاشرے کی ترقی کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔مگر ہمارے نوجوان اپنے بنیادی ضروریات سے محرومی کا شکار رہ کر بے مقصدیت کی طرف جارہے ہیں۔ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ نوجوان نسل کو بامعنی اور بامقصد زندگی کی طرف لے جانے کیلئے انہیں مثبت پروگرام دیں انہیں قومی و اجتماعی معاملات میں حصہ دار بناکر معاشرے اور قوم کیلئے ایک بہترین قوت کی تشکیل کریں۔ہمارے نوجوان زندگی کے تمام شعبوں میں صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔ہم کھیل،تعلیم اور دیگر شعبوں میں نوجوانوں کو آگے لانا چاہتے ہیں۔اس وقت ضروری ہے کہ نوجوان نسل بھی عملی طور پر میدان میں اترے اور انتخابی عمل کا حصہ بن کر حقیقی قیادت کے انتخاب میں کردار ادا کرین۔مقررین نے کہاکہ بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی انسانی حقوق کا حصہ ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ خواتین کو معاشرے میں برابری کا مقام دیکر انہیں قومی و اجتماعی معاملات میں اس طرح حصہ دار بنائیں کہ وہ فیصلہ سازی کے عمل کا حصہ بنیں۔بعض عناصر ہمیشہ سے خواتین کو انکے بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کے خواہش مند رہے ہیں اور انہوں نے یہ کوشش کی ہے کہ خواتین اجتماعی قومی و عوامی معاملات سے دور رہیں تاکہ زندگی کے مختلف شعبوں میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے کسی طرح کی پیش رفت نہ ہوسکیں۔پارٹی سمجھتی ہے کہ خواتین کو عزت و احترام دیگر انہیں قومی معاملات میں آگے لایا جائے۔پارٹی کے قائدین نے اس دوران مختلف مقامات پر معتبرین و معززین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا اور انکی طرف سے بھر پور تاکید و حمایت حاصل کی۔مزید قومی خبریں
-
آصفہ بھٹو نے سروائیکل کینسر سے بچا ئوکی ویکسین کی مہم کو سنگ میل قرار دیدیا
-
پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کو ریلیف دینا تو دور اعلان بھی نہیں کیا گیا۔ مزمل اسلم
-
راولپنڈی؛ گھریلو جھگڑے پر دیورانی نے مبینہ طور پر جٹھانی کو آگ لگا کر قتل کر دیا
-
حکمرانوں کے پاس عوام کے پیسے اپنی مرضی کی جگہوں پر خرچ کرنے کا حق نہیں ہونا چاہیے، خالد مقبول
-
ر*جیکب آباد کے سرکاری اسکولوں کی بجٹ میں کروڑوں کی خردبرد،2کروڑ کا صفایہ
-
سیلاب سے 500 ارب کا نقصان، امداد کے بجائے خود انحصاری پر توجہ دیں گے‘ احسن اقبال
-
شجاع آباد میں بند ٹوٹنے سے پڑنے والا شگاف 400 فٹ تک بڑھ گیا، مزید دیہات ڈوب گئے
-
پاکستان کے استحکام کے خلاف سازشیں کرنے والی اندرونی اور بیرونی قوتوں کو ذلت آمیز شکست دی جائے گی، خواجہ آصف
-
لاہور میں زہریلے دہی بھلے کھانے سے 2 افراد جاں بحق، تیسرے کی حالت تشویشناک
-
ورچوئل ایسٹ سروس فراہمی کیلئے لائسنسنگ کا آغاز، عالمی اداروں کو پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی کا حصہ بننے کی دعوت
-
بارشوں کے 11 ویں سپیل کا الرٹ جاری، کئی علاقوں میں بادل برسنے کا امکان
-
فیصل آباد اور عمان کے درمیان پروازوں کا سلسلہ نومبر سے شروع ہو جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.