Live Updates

عمران نیازی سیاست میں خود نہیں آئے تھے بلکہ نواز شریف کی طرح لائے گئے تھے، نیر حسین بخاری

جمعہ 6 جولائی 2018 21:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عمران نیازی سیاست میں خود نہیں آئے تھے بلکہ نواز شریف کی طرح لائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

عمران نیازی کے خطاب پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جس طرح جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے محترمہ بینظیر بھٹو کے خلاف آئی جے آئی بناکر ان کا راستہ روکنے کی کوشش کی تھی اس طرح حمید گل نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی حکومت کو غیرمستحکم کرنے کے لئے عمران نیازی کی زیر قیادت ایک پریشر گروپ بنانے کی سازش کی۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم عبدالستار ایدھی نے جنرل حمید گل اور عمران نیازی کی سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں عمران نیازی بلیک میل کررہے ہیں تاکہ وہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خلاف ساز ش کا حصہ بنیں۔ نیر ?بخاری نے کہا کہ عمران نیازی جیسے لوگ ملک میں سیاسی انتشار پیدا کرنے کے لئے لائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اپنا ماضی بھی یاد کریں کرپشن تو انہیں ورثے میں ملی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات