پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے پالیسی کا اعلان

شعبہ جات میں سے صرف 6 میں انٹری ٹیسٹ لیا جائے گا۔ داخلہ فارم 9 جولائی سے ملنا شروع ہوں گے

ہفتہ 7 جولائی 2018 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2018ء) پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے پالیسی کا اعلان ‘84 شعبہ جات میں سے صرف 6 میں انٹری ٹیسٹ لیا جائے گا۔ داخلہ فارم 9 جولائی سے ملنا شروع ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے تعلیمی سال2018۔19انٹری ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، ائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جینٹیکس، کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہیلے کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس اور کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں بی ایس آنرزمیں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ لیا جائے گاپنجاب یونیورسٹی لا کالج میں داخلوں کے لیے بھی انٹری ٹیسٹ لازم ہے۔

پنجاب یونیورسٹی گجرانوالہ کیمپس میں ساڑھیتین سالہ ایم کام، بی بی اے آنرز بینکنگ اینڈ فنانس، بزنس ایڈمنسٹریشن، ایل ایل بی تین سالہ، ایم ایس سی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ میں داخلوں کے لیے بھی انٹری ٹیسٹ ہوگاپنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں بھی ایل ایل بی تین سالہ پروگرام میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ لازم ہے۔

(جاری ہے)

انٹری ٹیسٹ میں داخلوں کے لیے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 جولائی مقررکی گئی ہے۔ یونیورسٹی کے مذکورہ شعبہ جات نے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا الگ الگ شیڈول جاری کیا ہے جس کی تفصیلات متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔