درگئی، سرکاری ملازمین کو پوسٹل بیلٹ پیپر کے حصول میںسخت مشکلات کا سامنا

اتوار 8 جولائی 2018 19:30

درگئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جولائی2018ء) سرکاری ملازمین کو پوسٹل بیلٹ پیپر کے حصول میںسخت مشکلات کا سامنا،دور دور کے پولنگ سٹیشن میں ڈیوٹیاں لگ گئیں ،بیشتر سرکاری ملازمین ووٹ ڈالنے کے عمل سے محروم ہونے کے خدشات میںمبتلا، پوسٹل بیلٹ پیپر ز کے حصول کے لئے وقت کم ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کو پوسٹل بیلٹ پیپر کے حصول میںسخت مشکلات کا سامنا ہے اور پوسٹل بیلٹ پیپر ز کے حصول کے لئے وقت کم ہونے اوردقت طلب طریقہ کار کے سبب بیشتر سرکاری ملازمین ووٹ ڈالنے کے عمل سے محروم ہونے کے خدشات میںمبتلا ہوگئے ہیں جبکہ ان سرکاری ملازمین کی الیکشن 2018کے پولنگ ڈیوٹیاں بھی دور دور کے پولنگ سٹیشن میں لگ گئیں ہیں ۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ جن سرکاری ملازمین کی ڈیوٹیاں لگی ہیں ان کو ان کے شہریت کی بنیاد پر بلا کسی غیر ضروری درخواستوں اور پیچیدہ طریقہ کار اپنانے کے ایک روز مقرر کرکے نہ صرف ان سے حلف لیا جائے بلکہ ریٹرننگ آفیسرز کی زیر نگرانی باقاعدہ پولنگ مقرر کرکے ان کو ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کیا جائے ۔