سی آئی اے سول لائن کی کارروائی ، ڈکیت گینگ کے دو ملزمان گرفتار

ہومی پولیس نے اندھے قتل کی3مقدمات میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کر لیا

منگل 10 جولائی 2018 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2018ء) سی آئی اے سول لائن نے لاہور کے مختلف علاقوں میں مسلح ہوکر شارع عام پر شہریوں کو روک کر گن پوائنٹ پر لوٹنے اور دوران واردات مزاحمت پر فائرنگ کر کے لوگوں کو زخمی کرنے والے ڈکیت گینگ کے دو ملزمان شہزاد عرف ہیرا اور اورنگزیب عرف سنی کو گرفتار کر لیااور ہومی پولیس نے اندھے قتل کی3مقدمات میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ان خیالات کا اظہارڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید خرم علی شاہ نے آج قلعہ گجر سنگھ انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرمیں ایک پریس کانفر نس کے دوران الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمد اور ایس پی سی آر او عبدالرحیم شیرازی کے علاوہ انویسٹی گیشن کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سی سی پی او لاہوربی ۔اے ۔ناصر کی خصوصی ہدایات پر لاہور بھر میں انویسٹی گیشن پولیس کی سپیشل ٹیمیں دن رات سر گرم عمل ہیں اور اسی پس منظر میں ڈی ایس پی سی آئی اے سول لائن میاں شفقت علی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے شہزاد احمد عرف ہیرا ڈکیت گینگ کے دو ملزمان شہزاد عرف ہیرا اور اورنگزیب عرف سنی کو گرفتار کر کے معصوم شہریوں سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات ، موبائل فونز اور بھاری مقدار میں ناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ ملزمان اس قدر سفاک ہیں کہ دوران واردات مزاحمت پر شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے سے بھی دریغ نہ کرتے تھے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے لاہورکے مختلف علاقوں میںشہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے سمیت 27مزیدسنگین وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔اسی طرح انچارج ہومی سائیڈیونٹ شاہدرہ سب انسپکٹر محمد اختر نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور دیگر ٹیکنالونی کو بروئے کار لاتے ہوئے محمد افضل کے اندھے قتل کے ملزم عباس علی کو گرفتار کر لیا۔

دوران تفتیش ملزم عباس علی نے بتایا کہ اس کا دوست محمد افضل شاہدرہ کے علاقے میں گھرمیں اکیلا رہتاتھا اور ایک رات اس نے محمد افضل سی20ہزار روپے مانگے لیکن جب محمد افضل الماری سے پیسے نکال رہا تھاتو اس نے دیکھا کہ الماری میں پیسے کافی زیادہ ہے جس پراس کی نیت خراب ہو گئی اور پاس پڑے ٹوکے کے وار کر کے محمد افضل کو ہلاک کر دیااور موقعہ سے فرار ہو گیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ انچارج ہومی سائیڈ تھانہ شادباغ کے سب انسپکٹراحسان اللہ نے اندھے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا۔ملزم علی رضا اور اسکا بھانجا محمد تنویرجو کہ بند روڈپر فیکٹری میں کام کرتے تھے ۔ملزم محمد علی نے محمد تنویر کے ساتھ غلط کاری کرنے کی کوشش کی۔جس پر تنویر نے انکار کیا اور گھر جا کر شکایت لگانے کی دھمکی دی تو علی رضا نے تنویر کا گلہ دبا کر قتل کر دیااور موقعہ سے فرار ہو گیا اسی طرح انچارج ہومی سائیڈ تھانہ سول لائن سب انسپکٹر رضا اعوان نے اندھے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان اللہ رکھا،محمد عظیم اور سجاد حسین کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان اللہ رکھا ،محمد عظیم اور سجاد حسین جو کہ مقتول ناصر محمود کے دوست تھے ۔ منشیات کے عادی ہیں۔ اللہ رکھا سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے ۔ بروز وقوعہ ملزمان نے مقتول کو نشہ پاوڈر ہیروئن پلایا اور بعدازاں مقتول کے سر میں اینٹ کے وار کر کے قتل کر دیا۔ مقتول کے مرنے کے بعد اللہ رکھا اور سجاد حسین نے نعش مقتول اٹھا کر بالمقابل جنازگاہ لٹن روڈ پھینک دی اور فرار ہوگئے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔