Live Updates

میٹروبس کو جنگا بس کہنے والوں نے کے پی کے میں عوام کو بس تو نہیں دی مگر انکی بس کروا دی ‘شہباز شریف

بدھ 11 جولائی 2018 12:42

میٹروبس کو جنگا بس کہنے والوں نے کے پی کے میں عوام کو بس تو نہیں دی مگر ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ میٹروبس کو جنگا بس کہنے والوں نے کے پی کے میں عوام کو بس تو نہیں دی مگر انکی بس کروا دی ہے۔70ارب سے پشاور کو گھنڈرات کے سوا کچھ نہیں ملا۔میراسیاسی کردار آپ کے سامنے ہے ہزار غلطیاں ہوئی ہوںگی مگر خادم اعلی کے حیثیت سے عوام کی خدمت کے لئے دل رات ایک کئے ۔

جس کو دیکھتے ہوئے عوام 25جولائی کو شیر کو کامیاب بنائیں تاکہ پاکستان کو ملیشیا اور ترکی کی طرح ترقی کے راستوں پر گامزن کرسکیں۔شہباز شریف نے بھلوال آمد پر منی سٹیڈیم میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر مختار احمدبھرت ،حلقہ پی پی 72سے امیدوار صہیب احمد بھرت اور حلقہ پی پی 73سے امیدوار یاسر ظفر سندھو کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے خلاف عدالت کا فیصلہ زیادتی پر مبنی ہے جسے قوم نے منظور نہیں کیا۔

(جاری ہے)

سیاسی مخالفین اس تاک میں تھے کہ نواز شریف کو دس سال اور انکے بیٹی کو سات سال قید کی سزا ہوئی ہے وہ اب پاکستا ن نہیں آئیں گے،مگر خدا نے ان کے ہمت دی ہے جنہوں نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ زیادتی پر مبنی سزا اس کو دی گئی جس نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ،ملک سے اندھیر ے ختم کئے جس نے ملک کو سی پیک کا تحفہ دیا۔عوام بتائیں جس نے قوم کی خدمت کی اسے یہ سزا ملنی چاہئے۔

جس نے اندھیر ے ختم کئے وہ مجرم اور جنہوں نے اندھرے لائیں وہ پاک صاف ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف تیرہ جولائی کو اپنی ذات کے لئے پاکستان نہیں آرہا۔انہیں معلوم ہے کہ انہیں رائے ونڈ نہیں جانے دیا جائے گا اور نہ ہی بوڑھی والد ہ سے ملنے دیا جائے گا۔اس لئے قوم تیرہ جولائی کو لاہور ایئر پورٹ پہنچے اور عدالتی فیصلہ کے خلاف عوامی فیصلہ دے۔

انہوں نے عمران خان کو مغرور خان کہتے ہوئے کہا کہ اگر عوام نے موقع دیا تو پورے پاکستان میں پنجاب کی طرح ترقیاتی کام ہونگے۔جس کے لئے قوم کو پی ٹی آئی کو شیر کو کامیاب بنا کر سیاسی طور پر دفن کرناہے،انہوں نے جلسہ کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے مجھے اور نوازشریف کو بھلوال میانی ،پھلروان اور بھیرہ شریف اور کوٹمومن کے عوام سے بے پناہ پیار ہے اگرنواز شریف عوام کا بھلوال کا جلسہ دیکھ لیں تو وہ اگلی ہی فلائت سے ملک واپس آجائیں۔انہوں نے اس موقع پر مسلم لیگ ن کے انتخابات میں کامیاب ہونے پر بھلوال کو ضلع کا درجہ دینے، سرگودھا میں میڈیکل کالج کے قیام اور بھلوال میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کے قیام کا بھی وعدہ کیا۔جلسہ میں ڈاکٹر مختار بھرت اور یاسر ظفر سندھو نے بھی خطاب کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات