سپریم کورٹ نے پی بی 9 بلوچستان، این اے 169 بہاولپور سے آزاد امیدوار کو الیکشن لڑنے سے روک دیا

عدالت کی طرف سے این اے 98 سے غلام اکبر اور پی پی 91 سے سعید اکبر کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

بدھ 11 جولائی 2018 15:15

سپریم کورٹ نے پی بی 9 بلوچستان، این اے 169 بہاولپور سے آزاد امیدوار کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) سپریم کورٹ نے پی بی 9 بلوچستان سے ازاد امیدوار محبت خان کو الیکشن لڑنے سے روک دیا،،، این اے 169 بہاولپور سے ازاد امیدوار عبدالرشید کو سپریم کورٹ نے الیکشن دنگل میں اترنے سے قبل ہی چِت کردیا،عدالت کی طرف سے این اے 98 سے غلام اکبر اور پی پی 91 سے سعید اکبر کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کور ٹ نے پی پی 9 بلوچستان سے آذاد امیدوار محبت خان کیخلاف کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کاآراو کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے محبت خان کو الیکشن لڑنے سے روک دیا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ محبت خان کی بی اے کی ڈگری جعلی نکلی۔ اپ موکل نے نااہلی کے الیکشن کمیشن کو حکم چیلنج نہیں کیا۔

(جاری ہے)

فیصلے کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کو تسلیم کرنا ہے۔

عدالت عظمی نے این اے 169 بہاولپور سے آزاد امیدوار عبدالرشید الیکشن دنگل میں اترنے سے قبل ہی چِت کردیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ عبد الرشید نے اپنے خلاف فوجداری مقدمات چھپائے ۔میاں عبدالرشید نے جھوٹا حلف نامہ دیا ۔ میاں عبدالرشید کے وکیل بابر اعوان نے مقف اپنایا کہ اپیلٹ ٹریبونل کو نااہل کرنے کا اختیار نہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ رات کو تمام فائلز پڑھ کر آتے ہیں۔

تمام مقدمات کے حقائق پڑھ کر عدالت آتے ہیں ۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کا کہ بیان حلفی میں تصیح کا موقع ملا موقع کو ضائع کر دیا گیا۔سپریم کورٹ نے میاں عبدالرشید کو الیکشن دوڑ سیآٹ کر دیا۔جبکہ این اے 98 سے غلام اکبر اور پی پی 91 سے سعید اکبر کو سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ۔دونوں امیدواروں کیکاغذات منظوری کیخلاف درخواست دائر کی گی تھی۔سپریم کورٹ نے کاغذات منظوری کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔غلام اکبر اور سعید اکبر کیخلاف جعلی ڈگری کی بنیاد پراپیل دائرکی گی تھی۔اپیل رفیق نیازی کی طرف سیدائر کی گی تھی۔سپریم کورٹ نے غلام اکبر اور سعید اکبر کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ۔دونوں امیدوار آزادحثیت میں الیکشن میں حصہ لے سکیں گے۔