جولائی کو راولپنڈی سے قافلے نواز شریف کے استقبال کیلئے جائیں گے، ہماری انتخابی مہم کو روکا جا رہا ہے ،

اگر یہی صورتحال رہی تو کوئی الیکشن نہیں لڑ سکتا،انتظامیہ صاف بتا دے کہ شیخ رشید کو الیکشن جتوانا ہے،ڈبوں سے ووٹ نکلیں گے تو ہی شیخ رشید جیتے گا،میرے خلاف ایسے شخص کی درخواست منظور ہوئی جس کا عدالت میں داخلہ ممنوع ہے،الیکشن قریب ہیں تو مجھے روزانہ عدالت بلایا جا رہا ہے، پراسیکیوشن کی جانب سے کیس کو لمبا چلایا جا رہا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کا پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 11 جولائی 2018 19:59

جولائی کو راولپنڈی سے قافلے نواز شریف کے استقبال کیلئے جائیں گے، ہماری ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ 13جولائی کو راولپنڈی سے قافلے نواز شریف کے استقبال کیلئے جائیں گے، ہماری انتخابی مہم کو روکا جا رہا ہے ،اگر یہی صورتحال رہی تو کوئی الیکشن نہیں لڑ سکتا،انتظامیہ صاف بتا دے کہ شیخ رشید کو الیکشن جتوانا ہے،ڈبوں سے ووٹ نکلیں گے تو ہی شیخ رشید جیتے گا،میرے خلاف ایسے شخص کی درخواست منظور ہوئی جس کا عدالت میں داخلہ ممنوع ہے،الیکشن قریب ہیں تو مجھے روزانہ عدالت بلایا جا رہا ہے، پراسیکیوشن کی جانب سے کیس کو لمبا چلایا جا رہا ہے۔

بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ کبھی الیکشن دور میں سیاسی کارکنوں کو گرفتار نہیں کیا گیا، میئر راولپنڈی (ن)لیگ سے ہے، اس پر بھی قدغن لگائی جاتی ہے، ہماری انتخابی مہم کو روکا جا رہا ہے جبکہ شیخ رشید کو منع نہیں کیا جاتا،انتظامیہ صاف بتا دے کہ شیخ رشید کو الیکشن جتوانا ہے،ڈبوں سے ووٹ نکلیں گے تو ہی شیخ رشید جیتے گا،(ن) لیگ کی مقبولیت کو لوگوں کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا، 13جولائی کو راولپنڈی سے قافلے نواز شریف کے استقبال کیلئے جائیں گے اگر یہی صورتحال رہی تو کوئی الیکشن نہیں لڑ سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف ایسے شخص کی درخواست منظور ہوئی جس کا عدالت میں داخلہ منع ہے،مجھے روزانہ کی بنیاد پر عدالت میں جانا منظور ہے، پراسیکیوشن کی جانب سے میرے کیس کو لمبا چلایا جا رہا ہے، اب الیکشن قریب ہیں تو مجھے روزانہ بلایا جا رہا ہے۔