Live Updates

حسن اور حسین نواز کی فوری گرفتاری کا امکان ٹل گیا

وزارت داخلہ نے نوازشریف کے صاحبزادوں کے ریڈ وارنٹ کیلئے نیب کی درخواست نامکمل قرار دے دی

muhammad ali محمد علی بدھ 11 جولائی 2018 21:01

حسن اور حسین نواز کی فوری گرفتاری کا امکان ٹل گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2018ء) وزارت داخلہ نے نوازشریف کے بیٹوں کے ریڈ وارنٹ کے لیے نیب کی درخواست نامکمل قرار دے دی۔ نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کی روشنی میں نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین اور حسن نواز کی انٹر پول کے ذریعے گرفتاری کیلئے نیب نے وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی تاہم وزارت داخلہ نے نیب کی ریڈ وارنٹ کی درخواست کو نامکمل قرار دے دیاجس کے بعد وزارت داخلہ نے کوائف مکمل ہونے تک انٹرپول سے رابطہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ حسین اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے  احتساب عدالت کے 6 جولائی کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کیلئے متحرک ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایف آئی اے نے نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف آئی اے نے نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کیلئے ایف آئی اے نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط بھی تحریر کر دیا ہے۔ تحریر کیے گئے خط میں ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کو درخواست کی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں۔

جبکہ ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے بعد انٹرپول کو حسن اور حسین کی گرفتاری کیلئے باقاعدہ درخواست بھی کی بھیجی جائے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو 6 جولائی کے احتساب عدالت کے فیصلے میں کل 11 سال جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔ جبکہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو کل 8 سال جیل کی سزا سنائی گئی۔ اس کے علاوہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 1 ارب 60 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ بھی کیا گیا۔

دوسری جانب مسلسل عدالت سے غائب رہنے پر احتساب عدالت نے نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو مفرور بھی قرار دے دیا تھا۔ احتساب عدالت نے 6 جولائی کے فیصلے میں سابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دے کر گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔ اب احتساب عدالت کے حکم اور فیصلے کے بعد ایف آئی اے نے عملدرآمد کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز برطانوی شہریت بھی رکھتے ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات