چارسدہ،صوبہ بھر میں حالیہ میٹر ک رزلٹ میں نجی سکولز کی ٹاپ 20 میں پوزیشنز آنا نجی سکولز کی اچھی کارکردگی کا ثبوت ہے، سلیم خان

گزشتہ صوبائی حکومت کی تعلیمی ایمر جنسی نے سرکاری سکولز کے تعلیمی نظام کا بھیڑاعرق کردیا ہے جسکا زندہ ثبوت حالیہ ٹاپ20 میں گورنمنٹ سکولزکا کوئی بچہ شامل نہیں ، صوبائی صدر پرنسپلز کنونشن

بدھ 11 جولائی 2018 23:26

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2018ء) صوبہ بھر میں حالیہ میٹر ک رزلٹ میں نجی سکولز کی ٹاپ 20 میں پوزیشنز آنا نجی سکولز کی اچھی کارکردگی کا ثبوت ہے گزشتہ صوبائی حکومت کی تعلیمی ایمر جنسی نے سرکاری سکولز کے تعلیمی نظام کا بھیڑاعرق کردیا ہے جسکا زندہ ثبوت حالیہ ٹاپ20 میں گورنمنٹ سکولزکا کوئی بچہ شامل نہیں جبکہ سرکاری سکولز کے ہزاروں طلباء وطالبات فیل ہونا ہے نجی سکولز حکومت تعلیمی میدان میں 70% بوجھ اٹھار ہی ہیں جس میں متوسط اورغریب طبقے کے بچے پروموٹ ہورہے ہیں اعلیٰ عدلیہ تعلیمی میدان میں نجی سیکڑکی سرپرستی کرکے اس کے مشکلات کا مداوا کر و حکومت پرائمری سکولز کے بچے بر اوسطا 5000 سے اوپر خرچ کر رہی ہے۔

جبکہ نجی تعلیمی ادارے اوسطاً 300 سے 200 روپے تک فیس چارج کررہے ہیں، تفصیلات کیمطابق آج نیو اسلامیہ پبلک سکول چارسدہ میں پن ضلع چارسدہ کے زیر اہتمام پرنسپلز کنونشن زیر صدارت سلیم خان صوبائی صدر منعقد ہوا جس میں صوبائی جنرل سیکرٹری عطاء الرحمان،ریگولیٹری اتھارٹی ممبر انس تکریم،صوبائی فنانس کوارڈنیٹر ثواب خان، صوبائی نائب صدر حاجی جاوید خان، ضلعی صدر نفیس اللہ، طاہر امین جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری سرور شاہ، ضلعی ترجمان سجاد علی ترنگزئی اور سٹی صدر منصور کوثر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

پرنسپلز کنونشن میں ضلع بھر سے سینکڑوں ایم ڈیز اور پرنسپلز نے شرکت کی۔ کنونشن سے خظاب کرتے ہوئے صوبائی صدر نے کہا کہ ا س وقت پرائیویٹ سیکٹر قوم کے ہونہار طلباء و طالبات کو بہت ہی کم خرچ میں اعلیٰ اور معیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں جنکا زندہ ثبوت صوبہ بھر کے تمام بورڈز میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات نجی تعلیمی اداروں کے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ریگولیٹری اتھارٹی کیایم ڈی ظفر علی شاہ کے غیر قانونی اقدامات کے ذریعے تعلیمی اداروں کو ہراساں کررہے ہیں اور اسکے اعلیٰ کوالٹی تعلیمی نظام کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایم ڈی PSRA صوبائی حکومت کے بے تحاشہ رقم کو اپنی من مانیوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر خرچ کررہے ہیں اور PSRA میں ILLEGALبھرتیاں کررہے ہیں صوبائی صدر پین نے کہا کہ جب ریاستی جبر حد سے بڑھ جائے تو لوگ بغاوت پر مجبور ہوجاتے ہیں جس سے ملک میں افرا تفری اور تباہی پھیلنے کا اندیشہ ہے صوبائی صدر نے کہا کہ حکام بالا اور اعلیٰ عدلیہ بھی تعلیمی اداروں کے خدمات کے پیش نظر انہیں تحفظ فراہم کی جائیں اور انہیں معاشی قتل ہونے سے بچائیں پرنسپلز کنونشن میں متفقہ طور پر قرارداد منظور ہوئی کہ اگر کسی ادارے نے نجی تعلیمی اداروں کو غیر قانونی طور پر تنگ کییا یا ان کے خلاف غیر قانونی اقدام اٹھائے تو صوبہ بھر کے تمام نجی تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کیلئے بند ہوں گے اور تمام سربراہان بمعہ والدین و طلباء و طالبات سڑکوں پر نکلیں گے۔

متعلقہ عنوان :