کتاب کے بعد ریحام خان کی جانب سے عمران خان کیخلاف ویڈیو بھی جاری کرنے کی تیاریاں
شریف خاندان نے انتقال کی آگ میں جلتی ریحام خان سے کتاب ہی نہیں لکھوائی، کروڑوں روپے خرچ کرکے ایک فلم بھی بنا رکھی ہے جو کسی بھی وقت یوٹیوب پر جاری کی جا سکتی ہے: سینئر صحافی ہارون رشید
محمد علی جمعرات 12 جولائی 2018 19:21
(جاری ہے)
بنائی گئی یہ فلم کسی بھی وقت یوٹیوب پر جاری کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آ گئی ہے۔ ریحام خان کی کتاب سے متعلق حیران کن بات سامنے آئی ہے کہ اس کتاب کو کسی نے چھاپا نہیں بلکہ یہ ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کی گئی ہے۔
کتاب میں ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے ساتھ بطور بیوی گزارے گئےو قت کا بڑا تفصیلی ذکر کیا ہے۔۔جب کہ ریحام خان نے مراد سعید سمیت عمران خان کے کئی قریبی ساتھیوں سے متعلق بھی اپنی کتاب میں تفصیلی ذکر کیا ہے۔ریحام خان کی کتاب کی قیمت بھی سامنے آ گئی ہے۔ریحام خان نے کتاب کی قیمت 9 اعشاریہ 99 ڈالرزرکھی ہے اور اس کتاب کو صرف آن لائن ہی پڑھا جاسکتا ہے۔واضح رہےکہ ریحام خان کی کتاب مارکیٹ میں آنے سے قبل ہی مختلف تنازعات کا شکار ہو چکی ہے۔ کتاب میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور ان کے ساتھیوں سے متعلق کیے گئے انکشافات اور بیان کی گئی کئی باتیں متنازعہ ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بھونچال برپا کر دیا تھا۔ ریحام خان کی کتاب سے متعلق یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ کتاب عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ووٹس کو متاثر کرے گی جبکہ کچھ مبصرین کے مطابق ریحام خان نے الیکشن سے قبل اپنی کتاب لانچ کرنے کا فیصلہ ہی اس لیے کیا ہے تاکہ وہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو نقصان پہنچا سکیں۔ ریحام خان کی کتاب پر کئی تبصرے اور اس کی لانچ سے متعلق کئی پیشن گوئیاں ہو چکی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ کتاب جلد ہی مارکیٹ میں آجائے گی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.