الیکشن شفاف بنانے کیلئے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں ،تمام امیدوار بھی اپنی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں،طاہر ہمایوں

جمعرات 12 جولائی 2018 21:09

ڈیرہ مراد جما لی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نصیرآبادطاہر ہمایوں کی زیرصدارت اسمبلی ہال ڈیرہ مراد جمالی میں الیکشن ضابطہ قوانین کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا حلقہ این اے 260 حلقہ پی بی 11 اور حلقہ پی بی 12 کے امیدواروں سمیت ڈپٹی کمشنر محمد یونس سنجرانی،ایس ایس پی جاوید احمد غرشین،رٹرننگ افسران ظفر جان بلوچ،عنایت اللہ بڑیچ جہازیب خان اور الیکشن افیسر نے شرکت کی تمام امیدواروں کو الیکشن کے ضابطہ قوانین کے حوالے سے آگاہی دی گئی ڈی ار او و سیشن جج ہمایوں خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن شفاف بنانے کیلئے تمام اقدامات کیئے جارہے ہیں تمام امیدوار بھی اپنی اپی ذمہ داریوں کا احساس کریں تاکہ امن وامان کی صورتحال بہتر ہو عوام بلا خوف اپنا رائے دہی استعمال کر سکیں تمام سیاسی جماعت وآزاد امیدوار ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو انکے خلاف الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کاروائی عمل میں لایا جائے گا جی میں انتخابی امیدوار نااہل ہونا شامل ہے ڈیرہ مراد جمالی شہر میں لاوڈ اسپیکر پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی آر او طاہر ہمایوں نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ عام انتخابات کا عمل ایک قومی کاز ہے پر امن ماحول میں شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کا انعقاد اوّلین ترجیح ہے جس کیلئے امیدواروں کا ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل کرنا لازمی ہے خلاف ورزی کے مرتکب امیدواروں کو نااہل قرار دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو چاہیے کہ ایک دوسرے پر متنازع اور سنگین الزامات لگانے اور اشتعال دلانے والی تقاریر اور گفتگو سے گریز کریں انتخابی ریلی نکالنے سے قبل پولیس کو اطلاع دی جائے تاکہ سیکورٹی کا بندوبست کیا جائے اجلاس میں امیدواروں کی سیکورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا امیدواروں کو پوزیشن اور ضرورت کے مطابق مزید سیکورٹی فراہم کر دی گئی۔