وزارت داخلہ کے احکامات کھوہ کھاتے ،وفاقی پولیس شاہد خاقان کی انتخابی مہم چلانے میں تاحال پیش پیش

وفاقی پولیس کی گاڑیوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور شیر کے جھنڈوں کی بھرمار، عام شہری تحفظات کا شکار

جمعرات 12 جولائی 2018 22:24

وزارت داخلہ کے احکامات کھوہ کھاتے ،وفاقی پولیس شاہد خاقان کی انتخابی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) وفاقی دارالحکومت میں پولیس کی جانب سے لیگی الیکشن مہم چلانے کا سلسلہ تاحال تھم نہ سکا،وزارت داخلہ کے احکامات بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیئے گئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز حلقہ این 53میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی الیکشن مہم کے سلسلے میں وفاقی پولیس کی گاڑیوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) اور شیر کے جھنڈے لہرائے گئے جس کا عام شہریوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہارکیا گیا۔اس پر پاکستان تحریک انصاف ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد انتظامیہ کے جانبدارانہ رویے سے متعلق آج سے باقاعدہ تحریری اور ثبوتوں کیساتھ درخواست دائر کی جائے گی۔