Live Updates

الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی مسلسل خلاف ورزی

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، پی ٹی آئی سربراہ عمران خان ،طارق فضل چوہدری ،اسد عمر اور افضل کھوکھر سمیت دس امیدواروں کو آخری شوکاز نوٹس

جمعرات 12 جولائی 2018 22:55

الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی مسلسل خلاف ورزی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی مسلسل خلاف ورزی پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، پی ٹی آئی سربراہ عمران خان ،طارق فضل چوہدری ،اسد عمر اور افضل کھوکھر سمیت دس امیدواروں کو آخری شوکاز نوٹس بھیج دیا ہے ،نوٹس میں ان امیدواروں کو 24 گھنٹوں کی مہلت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس دوران خلاف قانون اشتہارات ازکود ہٹا دئیے جائے ورنہ مزید کاروائی کیلئے کیس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیج دیا جائے گا ۔

گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تعینات کئے گئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کیپٹن (ر) شعیب کی سفارش پر ،مسلسل الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 23 اور 26 کی خلاف ورزی کرنے والے اسلام آباد سے انتخابات میں حصہ لینے والے دس امیدواروں کو آخری شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جن امیدواروں کو نوٹس بھجوایا گیا ہے کہ ان میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، پی ٹی آئی سربراہ عمران خان ، اسدعمر، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، میاں اسلم ، راجہ خرم نواز، عمران اشرف ، ڈاکٹر امجد، سبط الحسن شاہ اور افضل کھوکھر شامل ہیں ۔

اور ان امیدواروں کو 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے کہ اس دوران خلاف قانون شاہراہوں ،الیکشن آفس سمیت دیگر مقامات پر لگائے گئے پینا فلیکس اور پوسٹر اتار دئیے جائیں ۔ضلعی انتظامیہ نے امیدواروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اشتہارات نا ہٹائے گئے تو قانونی کارروائی کیلئے کیس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جائے گا۔ ۔۔۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات