عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوںنے سانحہ یکہ توت کے خلاف اورمتاثرہ خاندانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی نکالی

جمعرات 12 جولائی 2018 23:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوںنے سانحہ یکہ توت کے خلاف اورمتاثرہ خاندانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی نکالی،ریلی میں اے این پی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی،شہید ہارون بلور کے فرزند دانیال بلور کی قیادت میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی ریلی نکالی، ریلی پشاور کے ڈبگری چوک سے شروع ہوئی،ریلی کے شرکاء نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کردہشت گردوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شہید بارون بلور کے بیٹے دانیال بلور کاکہنا تھا کہ کارکن حوصلے بلند رکھیں،اپنے شہید والد کی طرح عوام کی خدمت کرتارہونگا، الیکشن کے لیے بھر پور مہم چلائیں گے، والد کی نشست پر والدہ الیکشن لڑیں گی۔

(جاری ہے)

ریلی ڈبگری سے شروع ہوکرشعبہ چوک سے ہوتے ہوے ایڈورڈز کالج چوک میں پرامن طور پر اختتام پزیر ہو گئی۔