25جولائی کو عوام پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے، سردار سلیم حیدر خان

جمعرات 12 جولائی 2018 23:51

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2018ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و امیدوار این ای56سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ25جولائی کو عوام پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے جنڈ اور پنڈی گھیپ کی محرومیاں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانر میٹنگز کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سردار سلیم حید رخان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف ہر دور میں سازشوں کے جھال بچھائے گئے لیکن اس کے باوجود عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں سابقہ دور میں بطور وزیر تحصیل حسن ابدال اور فتح جنگ کے دور دراز علاقوں کو بجلی اور سوئی گیس جیسی سہولیات فراہم کی تھیں پنڈی گھیپ اور جنڈ اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں یہاں کے حکمرانوں نے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے مسائل حل کئے یہی وجہ ہے کہ این ای56سے الیکشن لڑنا بھی یہاں کے عوام کی محرومیوں کو ختم کرنا ہے ۔سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ حالیہ دنوں میں کثیر تعداد میں عوام کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے حوصلے بلند ہوئے ہیں عوام25جولائی کو پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کریگی۔