Live Updates

عمران خان کے مزید 5 ناجائز بچے ہیں

شادی کے بعد ایک دن سیتا وائٹ سے متعلق گفتگو کے دوران عمران خان نے انکشاف کیا کہ ان کے مزید کئی ناجائز بچے ہیں اور ان سب کا تعلق بھارت سے ہے: ریحام خان سے متعلق بھارتی ٹی وی چینل کا دعویٰ

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 جولائی 2018 21:23

عمران خان کے مزید 5 ناجائز بچے ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جولائی 2018ء) ریحام خان سے متعلق بھارتی ٹی وی چینل کا دعویٰ عمران خان کے مزید 5 ناجائز بچے ہیں، سابقہ اہلیہ کی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی کے بعد ایک دن سیتا وائٹ سے متعلق گفتگو کے دوران عمران خان نے انکشاف کیا کہ ان کے مزید کئی ناجائز بچے ہیں اور ان سب کا تعلق بھارت سے ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیس سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب سے متعلق پاکستان مخالف ٹی وی چینل ریبپلکن ٹی وی کی جانب سے تہلکہ خیز دعویٰ کیا گیا ہے۔

ریبپلکن ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کے مزید 5 ناجائز بچے ہیں۔ سابقہ اہلیہ کی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی کے بعد ایک دن سیتا وائٹ سے متعلق گفتگو کے دوران عمران خان نے انکشاف کیا کہ ان کے مزید کئی ناجائز بچے ہیں اور ان سب کا تعلق بھارت سے ہے۔

(جاری ہے)

ریحام خان کی کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان نے خود اپنی سابقہ اہلیہ کے سامنے اعتراف کیا کہ ان کے سیتا وائٹ کے علاوہ دیگر کئی خواتین کیساتھ ناجائز تعلقات تھے، اور ان تعلقات کے نتیجے میں ان کے 5 ناجائز بچے پیدا ہوئے۔

واضح رہے کہ قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آ گئی ہے۔ریحام خان کی کتاب سے متعلق حیران کن بات سامنے آئی ہے کہ اس کتاب کو کسی نے چھاپا نہیں بلکہ یہ ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کی گئی ہے۔کتاب میں ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے ساتھ بطور بیوی گزارے گئےو قت کا بڑا تفصیلی ذکر کیا ہے۔

۔جب کہ ریحام خان نے مراد سعید سمیت عمران خان کے کئی قریبی ساتھیوں سے متعلق بھی اپنی کتاب میں تفصیلی ذکر کیا ہے۔ریحام خان کی کتاب کی قیمت بھی سامنے آ گئی ہے۔ریحام خان نے کتاب کی قیمت 9 اعشاریہ 99 ڈالرزرکھی ہے اور اس کتاب کو صرف آن لائن ہی پڑھا جاسکتا ہے۔واضح رہےکہ ریحام خان کی کتاب مارکیٹ میں آنے سے قبل ہی مختلف تنازعات کا شکار ہو چکی ہے۔

کتاب میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اور ان کے ساتھیوں سے متعلق کیے گئے انکشافات اور بیان کی گئی کئی باتیں متنازعہ ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بھونچال برپا کر دیا تھا۔ ریحام خان کی کتاب سے متعلق یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ کتاب عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ووٹس کو متاثر کرے گی جبکہ کچھ مبصرین کے مطابق ریحام خان نے الیکشن سے قبل اپنی کتاب لانچ کرنے کا فیصلہ ہی اس لیے کیا ہے تاکہ وہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو نقصان پہنچا سکیں۔ ریحام خان کی کتاب پر کئی تبصرے اور اس کی لانچ سے متعلق کئی پیشن گوئیاں ہو چکی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ کتاب جلد ہی مارکیٹ میں آجائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات