Live Updates

لندن پولیس نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے پوتے اور نواسے کو رہا کردیا

جمعہ 13 جولائی 2018 19:30

لندن پولیس نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے پوتے اور نواسے کو رہا ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور صاحبزادے حسین نواز کے بیٹے زکریا کو لندن پولیس نے رہا کر دیا۔

(جاری ہے)

میٹرو پولیٹن پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز حملے میں 2افراد کو حراست میں لیا گیا تھا انہیں بغیر چارج کئے چھوڑ دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں معمولی زخمی ہونیوالے ایک شخص کو ہسپتال لے جایا گیاتھا جس کے بعد طبی امداد دے کر اسے فارغ کر دیا گیا۔پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ حملے میں ملو ث دو افراد کو رہا تو کردیا گیا ہے تاہم واقعے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات