الیکشن کمیشن نے پولنگ ڈے پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی

ہفتہ 14 جولائی 2018 22:18

الیکشن کمیشن نے پولنگ ڈے پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی
اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ ڈے پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق الیکشن ڈے پر پولنگ اسٹیشن کے اندر ہو گا۔

(جاری ہے)

ووٹر کو بھی پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔پولنگ اسٹیشن پر تعینات عملہ موبائل فون بند رکھنے کا پابند ہوگا۔پولنگ اسٹیشن پر صرف پریزائیڈنگ آفیسر کوموبائل فون کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔چیف الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز اور صوبائی چیف الیکشن کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیاہے۔