Live Updates

شہباز شریف اور (ن) لیگی قیادت نے نواز شریف ،مریم نواز کو دھوکہ دیا‘ اعتزاز احسن

نواز شریف کیساتھ وہ ہوا جو 1757 کی جنگ پلاسی میں میرجعفر نے سراج الدولہ کیساتھ کیا تھا‘ بیان

ہفتہ 14 جولائی 2018 22:25

شہباز شریف اور (ن) لیگی قیادت نے نواز شریف ،مریم نواز کو دھوکہ دیا‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور (ن) لیگی قیادت نے نواز شریف اور مریم نواز کو دھوکہ دیا،شہباز شریف کو چاہیے تھا کہ ایئر پورٹ کے ناکے تک ضرور پہنچتے۔اپنے بیان میں انہوںنے سوال اٹھایا کہ کس طرح سابق وزیراعظم شاہد خاقان، شہباز شریف اور سعد رفیق ایئرپورٹ پہنچ ہی نہ سکی ۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف، ایاز صادق، رانا ثنااللہ اور خرم دستگیر نے بھی نواز شریف کو تن تنہا چھوڑا، ان رہنمائوں کو اندر جانے سے کوئی نہ روکتا، سب نوازشریف سے ہاتھ ملاتے لیکن نواز شریف اور مریم کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہوئی ہے۔انہوںنے کہاکہ (ن) لیگی قیادت نے سازش کے تحت اپنے آپ کو غائب رکھا، لوہے کے چنے چبانے والا سعد رفیق بھی غائب رہا اور نظر ہی نہیں آیا، مشاہد اللہ خان ائیر پورٹ پہنچے جس پر انہیں داد دیتا ہوں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے نواز شریف کو بلا کر منظر سے ہٹا دیا ہے اور انہیں پھنسا دیا ہے۔اتنا دھوکہ اپنی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا جو نواز شریف اور مریم کے ساتھ دیکھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ وہ ہوا جو 1757 کی جنگ پلاسی میں میر جعفر نے سراج الدولہ کے ساتھ کیا تھا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات