کیماڑی کے علماء کرام، آئمہ مساجد اور مدارس کے مہتممین کا این ای248پر حاجی گل محمدآفریدی کی مکمل حمایت کا اعلان

ہفتہ 14 جولائی 2018 23:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) کیماڑی بھرکے تمام علماء کرام، آئمہ مساجد اور مدارس کے مہتمم حضرات نے معروف مزدورلیڈر این ای248پر متحدہ مجلس عمل کے امیدوارحاجی گل محمدآفریدی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کیماڑی،بھٹہ ویلج،گلشن سکندرآباد،اشفاق کالونی،مسان روڈ،سلطان آبادسمیت این ای248کیماڑی ٹائون کے شہریوںسے 25جولائی کو کتاب پر مہر لگانے کی اپیل کی ہے۔

حاجی گل محمدآفریدی کی رہائش گاہ پر منعقدہ علماء کرام کے نمائندہ اجلاس میں جامعہ شمس العلوم کے مہتمم اور جے یو آئی کے ضلعی امیرقاضی فخرالحسن،مولانا محمدبلال،مولانا محمدمسکین نقشبندی،مولانا نصیب زادہ،مولانا دوست محمد،مولانا عنایت الحق،مفتی ثاقب الرحمن،مفتی عامرشاہ،مولانارفیع اللہ،مفتی مظہرالدین،مولانا عبدالستار،مولاناکاشف نعمانی،مولانا محمدسلیمان،مولانا عبدالحق،مفتی خالد عثمان،مفتی فضل مولیٰ جدون،مولانا نوالاسلام،قاری فضل خالق،مولانا شاہداللہ،مولاناسلطان العارفین،قاری ولی الرحمن جدون،مولانا مطیع الحق،مولانانورالاسلام سمیت حلقے کے تمام علماء کرام اورآئمہ مساجدنے شرکت کی،اس موقع پرپی ایس113کے امیدوارسجاد خان،عبدالقیوم خان اور ایم ایم اے کے رہنمابھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے حاجی گل محمدآفریدی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انتخابی مہم میں بھرپور شریک ہونے کا اعلان کیااورکیماڑی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حلقے میں امن کے قیام کے لئے صرف کتاب پر مہر لگائے، کیماڑی ٹائون ضلع غربی میں امن وامان کی بحالی، جان ومال کے تحفظ، ڈاکوئوںاور لٹیروں سے نجات کے لئے ایم ایم اے امیدواروں کی کامیابی ضروری ہے، حاجی گل محمد آفریدی کی کامیابی کیماڑی کے مظلوم شہریوں کی کامیابی ہوگی۔

این ای248پر متحدہ مجلس عمل کے امیدوارحاجی گل محمدآفریدی نے کہا کہ علما کرام اور عوام کے تعاون سے انتخابات میں کا میاب ہوکر حلقے کے عوام کے بنیادی مسائل کو اولین ترجیح پر حل کیا جائے گا،حلقے کے سابقہ کامیاب ممبران کیماڑی کے عوام کے مسائل حل کرسکتے تھے مگر انہوں نے لوٹ مار ، اقربا پروری اور عوام کا استحصال کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا،یہ جماعتیں آئندہ بھی عوام کے مسائل حل نہیں کریں گی ،عوام ان کو مسترد کردیں۔