سلمان خان دبنگ ٹورر ری لوڈڈ سے واپسی کے بعد فلم ’’بھارت‘‘ کی عکسبندی شروع کریں گے

اتوار 15 جولائی 2018 13:20

ممبئی۔15 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کا دبنگ ٹورر ری لوڈڈ اختتام پزیر ہو گیا جس کے بعد وہ جلد اپنے ملک واپس آئیں گے اور فلم ’’بھارت‘‘ کی عکسبندی شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان امریکا اور کینیڈا میں دبنگ ٹورر ری لوڈڈ کے کامیاب انعقاد کے بعد جلد اپنے ملک واپس آئیں گے جس کے بعد وہ ہدایتکار علی عباس ظفر کے ساتھ فلم ’’بھارت‘‘ کی عکسبندی شروع کریں گے جبکہ علی عباس ظفر نے فلم کی تیاریاں پہلے ہی شروع کر دی ہیں، فلم کی عکسبندی ابوظہبی، سپین، پنجاب، ممبئی اور نئی دہلی میں کی جائے گی، فلم میں سلمان کے ساتھ اداکارہ پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ فلم میں دیشا پتانی بھی شامل ہیں۔