حلقہ این اے 59 میں مسلم لیگ (ن)،تحریک انصاف اور آزاد امیدوار میں مقابلہ
اتوار 15 جولائی 2018 16:50
(جاری ہے)
قومی خبررساں ایجنسی کو ووٹرز سے حاصل کردہ رائے میں دستیاب معلومات کے مطابق پسند ،ناپسند ،آبائی حلقہ سے تعلق اور پارٹی پوزیشن کی مضبوطی کے پیش نظر اس حلقہ میں سب سے زیادہ کانٹے دار مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوارراجہ قمر الاسلام ، سابق وفاقی وزیر داخلہ آزاد امیدوار چوہدری نثار علی خان اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارغلام سرور کے درمیان ہے۔
اے پی پی کو ریجنل ا لیکشن کمیشن راولپنڈی سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق حلقہ این اے 59 میں مجموعی طور پر 10امیدوار آمنے سامنے ہیں جن میں سے پی ٹی آئی کے ایک امیدوار اجمل صابر راجہ نے پی ٹی آئی کے ہی امیدوار غلام سرور خان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد دیگر امیدواروں میں سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے کزن چوہدری کامران علی خان (پیپلز پارٹی )،صفدر علی خان (آزاد )طارق بشیر راجہ (آزاد )محمد امین خان (آزاد )ملک محمد تاج (تحریک لبیک پاکستان )اور مولانا عبدالغفار غفاری توحیدی متحدہ مجلس عمل کے امیدوار ہیں ۔اے پی پی کو ریجنل الیکشن کمیشن کی جانب سے موصولہ حتمی پولنگ سکیم کے مطابق حلقہ این اے 59 میں مجموعی پولنگ سٹیشنز کی تعداد 299 ہے جن میں سے 69 مردانہ ،68خواتین کے جبکہ 162مشترکہ پولنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے ۔اس حلقے میں مجموعی پولنگ بوتھ کی تعداد 715 ہے جن میں سے 372 مردانہ جبکہ 347 خواتین کے ہیں ۔اس حلقے میں مجموعی پولنگ آفیسرز کی تعداد 751،اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز 1502جبکہ پریذائیڈنگ آفیسرز کی تعداد 314ہے ۔مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.