پشاور ،متحدہ مجلس عمل کی صوبائی کابینہ کا اجلاس[

متحدہ مجلس عمل کی الیکشن مہم کو پورے صوبہ میں تیز کرنے کا فیصلہ

اتوار 15 جولائی 2018 20:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل کی صوبائی کابینہ کا اجلاس ایم ایم صوبائی صدر مولانا گل نصیب خان کی زیر صدارت ملا کنڈ میں منعقد ہو ا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ مجلس عمل کی الیکشن مہم کو پورے صوبہ میں تیز کیا جائے گااس سلسلہ میں کارکنان کو رابطہ عوام مہم تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں مرکزی قائدین کے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کیا گیاجس کے مطابق ۱۲ جولائی کو مانسہرہ میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ ایبٹ آباد اور ہری پور میں مرکزی قائدین کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۲۲جولائی کو ظفر پارک بٹ خیلہ میں جلسہ عام کا انعقاد ہو گا اور سخا کو ٹ کے مقام پر مجلس عمل کے قائدین کا بھرپور استقبال کیا جائے گااس کے بعد ۳۲جولائی مردان میں ایم ایم اے کے مرکزی قائدین کا آخری جلسہ منعقد ہو گا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اقبال خلیل ، سینئر نائب صدر محمد فیاض خان ، سیکرٹری اطلاعات عبد الواسع اور دیگر صوبائی قائدین نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایم اے کے صوبائی صدر مولانا گل نصیب کہا کہ ایم ایم اے ایک قوت کا نام ہے ۵۲جولائی ایم ایم اے کی جیت کا دن ہے انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کے پاس ہی ملک و قوم کو مشکلات و مسائل سے نکالنے کا ایجنڈا ہے ۔

اجلاس میں امیدواران اور الیکشن مہم پر حملوں کو جمہوریت پر حملہ قرار دیا گیااور کہا گیا کہ دشمن ایجنسیاں پاکستان میں بد امنی پھیلانے اور خاص کر شفاف انتخابات کے انعقاد کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں مگر ایسی سازشوںکو کسی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیا جائے گا اور ملکی اداروں کو دشمن کے خلاف کمر بستہ ہو نے اور چوکس ہونے کی امید ظاہر کی گئی کیونکہ غیر ملکی ادارے وطن عزیز میں پُر امن انتقال اقتدار کو ناکام بنانا چاہتے ہیںالیکشن کو ملتوی کرنے کی سازش کو ملکی سلامتی کیخلاف سازش اور اس صورتحال کو ملک کی تقسیم اور خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی کوشش قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کو التوا سے بچانے کیلئے سرکاری ادارے اپنا کردار ادا کریں۔دھماکوں میں شہید ہو نے والوں کے لئے دعائِ مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا کی گئی اور متحدہ مجلس عمل کی طرف سے متائثرہ خاندانوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔صوبائی صدر نے کہا کہ ملکی فضا ایم ایم اے کیلئے ساز گار ہے اور آئندہ حکومت مجلس عمل کی ہو گی انہوں نے کہا کہ ہم پشاور میں ہارون بلور کی شہادت اور کارنر میٹنگ پر حملے ، بنوں میں اکرم درانی کے قافلہ پر حملہ اور بیگناہ افراد کی شہادت اور اسی دن مستونگ میں اسلم رئیسانی پر حملہ اور انکی شہادت پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہیں ا ور ان واقعات کی پُر زور مذمت کرتے ہیں ۔