ہمیں بیرونی دبا ئو سے نکلنا چاہیے ، ایسے حالات رہے تو ہم کیسے الیکشن میں جائینگے،

ریاست تحفظ فراہم کرے سیاست دان دہشتگردوں کے نشانے پرہیں ،مولاناعبدالغفور حیدری

اتوار 15 جولائی 2018 20:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناعبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ ہمیں بیرونی دبا ئو سے نکلنا چاہیے ، ہمارا بجٹ اور دفاع بیرونی دبا ئو کا شکار ہیں ، اگر حالات ایسے رہے تو ہم کیسے الیکشن میں جائینگے، بلوچستان کو مثالی صوبہ بنانا چاہتے ہیں کہ یہاں امن وامان اور یہاں کی معیشت تعلیم وصحت دیگر صوبوں کیلئے ایک روڈ میپ ہو، ریاست تحفظ فراہم کرے سیاست دان دہشتگردوں کے نشانے پرہیں ۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل پی بی 32 کے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے نوابزادہ سراج رئیسانی ودیگر شہدا مستونگ کے تعزیت کے موقع پہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم کیوں بیرونی دبا سے نہیں نکل پارہے بھارت اور امریکہ ہمارے ملک کے اندر سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہم سیاسی اور معاشی طور پہ اپنے پاں پہ کھڑے نہ ہوسکے ہمیں ہماری بجٹ اور ہماری دفاع کو بیرونی دبا سے نکلنا چائیے تب ہم محفوظ مستقل اور پائیدار پاکستان کی طرف سفر کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے ریاست کا ساتھ دیا اور دہشتگردوں کے بیانیے کو مسترد کردیا تو اب ہم دہشتگردوں کے نشانے پہ ہیں ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہماری حفاظت کرے ورنہ ملک میں انتشار کی سیاست سے خرابیاں جنم لینگی انہوں نے کہا کہ مجلس عمل صوبے میں مثالی حکومت کے خواہاں ہیں اگر موقع ملا تو امن اوامآن تعلیم وصحت سمیت صفائی کو دیگر صوبوں کیلئے رول ماڈل بنائینگے اور یہاں کے وسائل کو عوام کی ملکیت میں دینگے۔