Live Updates

عمران خان کا انتخابات سے ایک ہفتہ قبل لاہور میں پڑائو ڈالنے کا فیصلہ

اتوار 15 جولائی 2018 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور کو فتح کرنے کے لئے انتخابات سے ایک ہفتہ قبل لاہور میں پڑائو ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی نے کہا ہے کہ لاہور اور پنجاب کی سیاست پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی نظریں گاڑھ رکھی ہیں عمران خان اگلے ہفتے لاہور میں ہی قیام کریں گے ، الیکشن سے قبل اسلام آباد میں بھی ایک جلسہ کا انعقاد کیا جائے گا اور 22جولائی کو شہر قائد میں عوامی قوت کا بھرپور مظاہرہ کریں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات