ٹھٹھہ، مستونگ، پشاور اور بنوں دھماکوں کے خلاف سندھ بروہی اتحاد کی ریلی

اتوار 15 جولائی 2018 21:40

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) مستونگ، پشاور اور بنوں دھماکوں کے خلاف سندھ بروہی اتحاد کی ریلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ بروہی اتحاد کی جانب سے ملک میں حالیہ دہشتگردی کی لہر، مستونگ، پشاور اور بنوں میں انتخابی جلسوں اور کارنر میٹنگز پر خودکش حملوں اور ان کے نتیجے میں بڑی تعداد میں انسانی جانوں کے ضیائ کے خلاف سندھ بروہی اتحاد کی جانب سے پیر بخش بروہی، آزاد اصغر بروہی، نظام بروہی و دیگر کی قیاد ت میں ایدھی سینٹر سے پریس کلب ٹھٹھہ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکائ دہشتگردی مردہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے، پریس کلب کے مقام پر مظاہرین سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر انتخابی مہم کو سبوتاڑ کرکے جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں تاہم ملک کے غیور عوام دہشتگردوں کو اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے، مستونگ، پشاور اور بنوں میں انتخابی جلسوں پر خودکش حملے قابل مذمت ہیں اللہ تعالیٰ سراج رئیسانی اور ہارون بلور سمیت بم دھماکوں کے تمام شہدائ کو اپنے جوار رحمت میں لے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

#