پی پی پی انتخا بی مہم کے دوسرے مرحلہ میں (آج)اٹک سے انتخا بی مہم کا آ غاز کرے گی

اتوار 15 جولائی 2018 22:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری پنجاب میں اپنے دورے کے دوسرے مرحلہ میں اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب سے آغاز کر رہے ہیں ان کی ریلی کا آغاز آج 16 جولائی بروز پیر دن 2 بجے پنڈی گھیب سے ہو گا یہ ریلی کھوڑ ، ڈھرنال ، فتح جنگ سے ہوتی ہوئی سہ پہر 4 بجے اٹک پہنچے گی جہاں تجارتی مراکز سے ہوتی ہوئی امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 1 سردار عرفان جعفر خان کی رہائش گاہ دارالسلام کالونی میں پہنچے گی جہاں کارکنوں سے خطا ب کے بعد بلاول بھٹو زرداری حسن ابدال کیلئے روانہ ہو جائیں گے وہاں امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 کے زیر اہتمام بھی خطاب ہو گا ۔