قلعہ عبداللہ میں اے این پی رہنما دائود خان اچکزئی قاتلانہ حملے میں زخمی،جوابی فائرنگ کے بعد مسلح دہشت گرد فرار

نامعلوم مسلح افراد نے اے این پی کے امیدوار انجینیئر زمرک اچکزئی کے مہمان خانے پر فائرنگ کی

پیر 16 جولائی 2018 13:05

قلعہ عبداللہ میں اے این پی رہنما دائود خان اچکزئی قاتلانہ حملے میں ..
چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) قلعہ عبداللہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق سینیٹر اور اے این پی کے رہنما دائود خان اچکزئی زخمی ہوگئے،سیکورٹی گارڈ کی جوابی فائرنگ کے بعد مسلح دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے پیر علیزئی میں اے این پی کے امیدوار انجینیئر زمرک اچکزئی کے مہمان خانے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اے این پی کے مرکزی نائب صدر داد اچکزئی زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی گارڈ کی جوابی فائرنگ کے بعد مسلح دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔دائود خان اچکزئی کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ انجینیئر زمرک اچکزئی پی بی 21 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہیں۔